Wednesday, April 23, 2025
Homesliderسوشل میڈیا پر دوستی پھر بلینگ میلنگ ، نوجوان انجینئر کی خودکشی

سوشل میڈیا پر دوستی پھر بلینگ میلنگ ، نوجوان انجینئر کی خودکشی

- Advertisement -
- Advertisement -

بنگلورو۔ بنگلورو میں انسٹاگرام پرفحش تصاویر کے لیے بلیک میل کیے جانے والے ایک نوجوان انجینئر نے ملیشورم کے قریب ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی۔پولیس کو خودکشی کے پیچھے عریاں گینگ کے کردار کا شبہ ہے اور اس سمت میں تحقیقات شروع کردی ہے۔ بھاسکر راؤ ایڈیشنل ڈی جی پی ریلوے نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ خوف یا شرمندگی کی وجہ سے خود کو ہلاک نہ کریں اور ان پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا کی عادتوں پر قابو رکھیں۔

بین ریاستی بدنام زمانہ نیوڈ گینگ قومی سطح پر کام کررہا ہے، خاص طور پر میٹرو شہروں میں اس  کی کارستانی زیادہ ہے ، ڈیٹنگ ایپس کے ذریعے نوجوانوں سے واقفیت حاصل کرنے اور بعد میں انہیں بلیک میل کرکے پیسے بٹورنے کے لیے بدنام ہے۔ حال ہی میں شہر کے ایک نوجوان ڈاکٹر نے بھی اسی انداز میں فحش ویڈیوز بنانے پر دھمکیاں دینے اور بھتہ خوری کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھاسکر راؤ اے ڈی جی پی ریلوے نے کہا ایک اور 24 سالہ انجینئر نے ریلوے لائن پر خودکشی کر لی۔ نوٹ سے انکشاف ہوا کہ وہ انسٹاگرام پر جنسی تعلقات کے لیے بلیک میل ہورہا تھا، میں التجا کرتا ہوں، نوجوانوں سے التجا کرتا ہوں کہ خوف اور شرم کی وجہ سے خود کو قتل نہ کریں۔ برائے مہربانی ہمت کریں۔ سامنا کرنے کے لیے خود کو تیار کریں ، آپ قیمتی ہیں، دعا کریں اپنے آپ کو قتل نہ کریں۔

پولیس کے مطابق ملزم گینگ کا ایک رکن ڈیٹنگ ایپس میں لڑکی کا روپ دھارتا ہے اور ان نوجوانوں سے چیٹنگ شروع کردیتا ہے جو ان میں دلچسپی ظاہرکرتے ہیں۔ بعد ازاں تعلقات قائم کرنے کے بعد ملزم متاثرہ کو کیمرے کے سامنے عریاں ہونے کو کہتا ہے۔ اگر متاثرہ شخص آمادہ ہوتا ہے، تو گینگ اس کارروائی کو ریکارڈ کرتا ہے ۔ وہ متاثرین کو ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر دھمکیاں دیتے ہیں اور پھر پیسے بٹورنا شروع کر دیتے ہیں ۔

تازہ ترین واقعہ کا  شکار ایک 24 سالہ نوجوان ایک انجینئرنگ گریجویٹ اپنے خاندان کے ساتھ ملیشورم کے علاقے میں رہتا تھا۔ نوجوان کی لاش منگل کو برآمد ہوئی۔ اگرچہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا تھا کہ نوجوان نے ذاتی معاملے پر خودکشی کی ہے لیکن جیسے جیسے تفتیش آگے بڑھی اندازہ ہوا کہ سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ کا معاملہ ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ کے موبائل فون کی تصدیق کے بعد انہیں دھمکی آمیز اور بلیک میلنگ کے پیغامات ملے۔ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ نوجوان کو انسٹاگرام پر بھی بلیک میل کیا جا رہا تھا۔ اس سے تفتیشی عہدیدار کو یقین ہوگیا ہے کہ نوجوان نیوڈ گینگ کا شکار ہو سکتا ہے۔