Saturday, April 20, 2024
Homeتازہ ترین خبریںفیس بک سمیت اکثر سوشل میڈیا سائٹس مسائل کا شکار

فیس بک سمیت اکثر سوشل میڈیا سائٹس مسائل کا شکار

- Advertisement -
- Advertisement -

اگر آپ اپنے فیس بک یا انسٹاگرام پر لاگ ان نہیں ہوپارہے ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اور نہ    ہی وائرس کے حملے کا خدشہ ظاہر کریں بلکہ تھوڑا تحمل سے کام لیں کیونکہ فیس بک اور دوسرے نیٹ ورک ان دنوں تکنیکی مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک اور اس کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ کی سروس کو دنیا کے مختلف ممالک میں خرابی کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد صارفین کوسوشل میڈیا کے استعمال میں مشکلات کا سامنا رہا۔ متعدد مقامات اور ممالک میں  سوشل میڈیا کے ونڈوز کھل تو ہورہی ہے تاہم ان پر پوسٹنگ کرنا ممکن نہیں رہا۔

ہندوستان میں بھی یہ مسئلہ متعدد صارفین کو پیش آرہا ہے، فیس بک، میسنجر اور انسٹاگرام میں یہ مسئلہ شام 5 بجے شروع ہوا اور بتدریج دنیا بھر میں پھیل گیا بلکہ کچھ مقامات پر تو  ٹوٹل بلیک آﺅٹ  جیسی صورتحال سامنے آئی۔دوسری جانب فیس بک کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان یا وضاحت فوری  سامنے نہیں آئی۔ ایک اندازے کے مطابق فیس بک کے ایک تہائی افراد کو ٹوٹل بلیک آﺅٹ کا تجربہ ہوا جبکہ دیگر اپنے نیوز فیڈ کو ریفریش کرنے یا اکاﺅنٹس میں لاگ ہونے میں ناکام رہے۔

اسی طرح لاگ ان صارفین کو تصاویر اپ لوڈ کرنے، اسٹیٹس پوسٹ کرنے یا کسی پیج کو اپ ڈیٹ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوا۔میسنجر میں بیشتر صارفین سرور سے کنکٹ ہونے کی ناکام کوشش کرتے رہے جبکہ جو لاگ ان تھے ان کے چیٹ میسجز آگے جا نہیں سکے۔ تاہم کچھ صارفین کو یہ پیغام ملا کہ فیس بک مرمت کے لیے ڈاﺅن ہے اور آپ چند منٹ بعد واپس آئیں، آپ کے تحمل کا شکریہ۔