Wednesday, April 23, 2025
Homesliderسونالی کو سدھیر نے ہزاروں روپئے کے منشیات دئے تھے

سونالی کو سدھیر نے ہزاروں روپئے کے منشیات دئے تھے

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ سلمان خان کے شو بگ باس سے اپنا نام بنانے والی سونالی پھوگٹ اس دنیا کو الوداع کہتے موت کی نیند سو گئیں ہیں ۔ ان کی موت کے بعد ایسے کئی رازوں سے پردہ اٹھ گیا، جسے جان کر لوگ دنگ رہے گئے ہیں ۔ پہلے سونالی کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی گئی ہے لیکن اہل خانہ کی جانب سے سوالات اٹھانے کے بعد جب تحقیقات کی گئی تو معلوم ہوا کہ معاملہ کچھ اور ہے۔ یہ معاملہ اب دل کا دورہ پڑنے کے بعد قتل کی شکل اختیار کر چکا ہے، جس پر سونالی پھوگٹ کے پی اے سدھیر اور اس کے دوست سکھویندر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، دونوں کو گوا پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

 اس کے بعد سے دونوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ سونالی پھوگاٹ قتل مقدمہ  کی فائل سے اب کئی راز کھلنے لگے ہیں۔سونالی پھوگٹ مقدمہ  فائل سے کئی راز کھل کر سامنے آرہے ہیں بتایا جا رہا ہے کہ سونالی کے پی اے سدھیر سنگوان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ سونالی کو زبردستی منشیات دی گئی تھیں۔مقدمہ کی  رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سدھیر اور سکھوندر نے 5 ہزار اور 7 ہزار روپے میں منشیات خریدی تھی۔ پولیس کو پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے بتایا کہ سونالی کی موت نشے کی زیادہ مقدار لینے سے ہوئی جس کی وجہ سے دونوں بہت خوفزدہ تھے۔

 اس کے ساتھ ہی سدھیر سنگوان نے پولیس کو بتایا کہ اس نے سونالی کو زبردستی منشیات سے بھری بوتل پلائی تھی۔ جس کے بعد ان کی حالت مزید بگڑ گئی تھی۔ جانکاری کے لیے بتادیں کہ اس معاملے میں اب تک 5 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سونالی سلمان خان کے شوبگ باس میں نظر آ چکی ہیں۔ بی جے پی لیڈر سونالی پھوگاٹ کا 23 اگست کی صبح انتقال ہوگیا۔ اب ان کی بیٹی اس دنیا میں اکیلی رہ گئی ہے۔  سونالی پھوگٹ کے شوہر کا بھی انتقال ہو گیا ہے۔