Tuesday, April 22, 2025
Homeتازہ ترین خبریںسونبھدر واقعہ کے متاثرین کو پرینکا گاندھی نے دی 10لاکھ روپئے کی...

سونبھدر واقعہ کے متاثرین کو پرینکا گاندھی نے دی 10لاکھ روپئے کی امداد

- Advertisement -
- Advertisement -

سونبھدر :سونبھدر ضلع میں زمین کے تنازعہ پر ہوئی جھڑپ میں مارے گئے لوگوں  کے لواحقین کو کانگریس قائدین کے ایک وفد نے معاوضہ کے چیک سونپے۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے 17جولائی کے قتل عام سے متاثرہ افراد سے ملنے کے لئے اپنے علاقہ کے دورہ کے دوران،کانگریس پارٹی کی جانب سے انہیں 10لاکھ روپئے دینے کا وعدہ کیا تھا۔کانگریس رہنماؤں نے سونبھدر کا دورہ کیا اور ہفتہ کے روز متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو معاوضہ کے چیکس سونپ دئیے۔

واضح ہو کہ،17جولائی کو سونبھدر ضلع کے اُمبھا گاؤں میں ایک زمین کے تنازعہ کو لیکر اے گاؤں کے سربراہ اور ان کے ساتھیوں کے ایک گروہ نے ایک سموہ کے لوگوں پر گولی چلا کم سے کم  10 لوگوں کو قتل کردیا تھا اور 20لوگ زخمی ہوگئے تھے۔

پرینکا گاندھی واڈرا،جنہوں نے 20جولائی کو ہائی وولٹیج سیاسی ڈرامے کے بعد متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی،اور انہوں نے ہر ایک متاثرہ خاندان کو 10لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا تھا۔اسی وعدے کے تحت ان متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دیا گیا۔