نئی دہلی: کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے کالے دھن کو سفید بنانے (منی لانڈرنگ) کے معاملہ میں تہاڑ جیل میں بند پارٹی لیڈر ڈی کے شیو کمار سے چہارشنبہ کے روز ملاقات کی۔مسز گاندھی،پارٹی لیڈر امبیکا سونی،اور کرناٹک کے پارٹی انچارج کے سی وینو گوپال کے ہمراہ چہارشنبہ کی صبح تہاڑ جیل پہنچیں اور شیو کمار سے ملاقات کی۔
ڈی کے شیو کمار کے بھائی ڈی کے سریش بھی اس موقع پر موجود تھے۔شیو کمار کو انفورسمنٹ ڈائیریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ماہ ستمبر میں گرفتار کیا تھا۔ ان پر کروڑوں روپئے کے لین دین سے متعلق ٹیکس ادا نہ کرنے کا الزام ہے۔
کرناٹک سے تعلق رکھنے والے ایک مضبوط کانگریس رکن،ڈی کے شیو کمار،ریاست میں سابقہ جنتادل سیکیولر (جے ڈی ایس) اور کانگریس کی مخلوط حکومت کے قیام میں مددگار تھے۔پچھلے ماہ گاندھی اور سابق وزیر آعظم منموہن سنگھ نے تہاڑ جیل میں وزیر خزانہ پی چدمبرم سے بھی ملاقات کی تھی۔منگل کو سپریم کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا کیس میں چدمبرم کی ضمانت منظور کی۔