Monday, April 21, 2025
Homeتلنگانہسونیا گاندھی نے حضور نگر نشست سے پدماوتی ریڈی کوپارٹی کی امیدوار...

سونیا گاندھی نے حضور نگر نشست سے پدماوتی ریڈی کوپارٹی کی امیدوار بنایا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے حضور نگر حلقہ سے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لئے کانگریس کے امیدوار کی حیثیت سے پدماوتی ریڈی کی منظوری دیدی ہے۔انچارج سکریٹری مکل واسنک نے ایک پریس نوٹ میں یہ بات کہی۔

سابق رکن اسمبلی،46سالہ مدماوتی ریڈی،تلنگانہ کے ٹی پی سی سی چیف این اتم کمار ریڈی کی اہلیہ ہیں۔وہ کو ڈاد اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کر رہی تھیں۔1994میں جب سے ان کے شوہر اتم کمار ریڈی نے سیاست میں قدم رکھا،تب سے وہ تمام انتخابی مہموں میں شامل رہی ہیں۔

واضح ہو کہ اتم کمار ریڈی 2018کے انتخابات میں حضور نگر سے اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے تھے،لیکن نلگنڈہ سے رکن لوک سبھا منتخب ہونے کے بعد اس نشست ست دستبردار ہو گئے تھے۔

مذکورہ اسمبلی نشست کے لئے پارٹی امیدوار کے طور پر سینئیر کانگریس رہنما اور رکن پارلیمنٹ اے ریونت ریڈی نے شیامالا کرن ریڈی کو ٹکٹ دینے کی درخواست کی،لیکن پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے ریونت ریڈی کی اس درخواست کی مخالفت کی اور پدماوتی ریڈی کو امیدوار بنانے کی حمایت کی۔جسے سونیا گاندھی نے قبول کیا اور پدماوتی ریڈی کو اس حلقہ سے پارٹی امیدوار کی حیثیت سے منظوری دی۔