Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںسون بھدر جارہے ترنمول کانگریس کے وفد کو وارانسی ائیرپورٹ پر کیا...

سون بھدر جارہے ترنمول کانگریس کے وفد کو وارانسی ائیرپورٹ پر کیا گیا گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

وارانسی : ترنمول کانگریس کے تین رکنی وفد کو ہفتہ کے دن اتر پردیش کے سون بھدر ضلع میں جانے سے روک دیا گیا، جہاں چہارشنبہ کو ایک فرقہ وارانہ فساد میں 10لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔

ٹی ایم سی نے کہا کہ ڈیریک اوبیرین،سنیل مونڈل،ابھیر رنجن بسواس، سمیت پارٹی کے سینئیر لیڈروں پر مشتمل وفدکو وارانسی ایر پورٹ پر،ان کے جہاز میں چڑھنے کے بعد حراست میں لیا گیا۔

ان لیڈروں کو بنارس ہندو یونیورسٹی کے ٹراما سنٹر میں بھرتی زخمیوں سے ملنا تھا۔ اور متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے ملنے سون بھدر بھی جانا تھا۔

ایک ویڈیو میسیج میں بیرین نے کہا ”ہم صرف اپنے ساتھیوں سنیل مونڈل اور ابیر رنجن بسواس کت ساتھ وارانسی ہوائی اڈے پر اترے۔اب ADMاور SPیہاں ہیں۔۔۔یہ گرفتاری 144کے تحت نہیں ہو سکتی،کیونکہ ہم صرف تین لوگ ہی ہیں۔پتہ نہیں اے ڈی ایم اور ایس پی نے ہمیں کس سیکشن میں گرفتار کیا ہے۔

بتادیں کہ جمعہ کو کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو مرزا پور میں حراست میں لیا گیا اور چنار گیسٹ ہاؤز لیجایا گیا۔انہیں بھی سون بھدر میں متاثرہ خاندانوں سے ملنے نہیں دیا گیا۔

چہارشنبہ کو سون بھدر میں زمین کے تنازعہ کو لیکر گونڈ اور گجر فرقوں کے بیچ ہوئی جھڑپ میں تین خواتین سمیت کم سے کم 10لوگوں کی موت ہوگئی اور 24سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

سون بھدر میں ہوئے اس واقعہ کے معاملہ مین پولس نے کنگپن یوگیش دت سمیت  29لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔اور 78 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔