Wednesday, April 23, 2025
Homesliderسٹرک کے کنارے محو خواب مزدوروں پر ٹرک چڑھ گئی ،...

سٹرک کے کنارے محو خواب مزدوروں پر ٹرک چڑھ گئی ، 15 افراد ہلاک

- Advertisement -
- Advertisement -

سورت: گجرات  کے شہر  سورت کے قریب المناک واقعہ میں آج صبح ٹرک کی زد میں آکر 15 مسافر مزدور جو سڑک کےکنارے سو رہے تھے ، ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ سورت سے 60 کلومیٹر دور واقع کوسمبہ گاؤں کے قریب آج صبح سویرے پیش آیا۔ کم منوی سڑک پر ایک ڈمپر ٹرک سوئے ہوئے  مزدوروں کے اوپرچڑھ گئی  جس سے 12 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ کچھ زخمی مزدوروں کو قریبی دواخانہ منقتل کردیا گیا  ہے۔ پولیس نے کہا کہ زخمیوں میں سے آٹھ میں سے تین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے علاج کے دوران ہلاک ہوگئے۔

مخالف سمت سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالی سے لٹکے ہوئے گنے سے ٹکرائی  جس سے  ٹرک ڈرائیور گاڑی کا کنٹرول کھو دیا۔ سورت کے ایس پی اوشا رڈا نے  کہا کہ ٹرک کے سامنے کی کھڑکی کا شیشہ متاثر ہوا اور اس سے ڈرائیور سامنے کا منظر صاف دیکھائی نہیں دیا ۔ ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا ہے۔ تمام متاثرین کا تعلق راجستھان کے بنسوڈا سے ہے ۔

 وزیر اعظم نریندر مودی نے اس واقعے پر غم کا اظہار کیا اور ان کے دفتر نے ٹویٹ کیا جس میں کہا گیا کہ سورت میں ٹرک حادثے کے نتیجے میں جانی نقصان افسوسناک ہے۔ہم غمزدہ  خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ دعا ہے کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی ہوجائے۔علاوہ ازیں  وزیر اعظم مودی نے متاثرہ افراد کے لواحقین کے لئے  2 لاکھ اور ہر زخمی مزدور کو 50،000 مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔