Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںسٹی پولس کمشنر انجنی کمار نے حج ہاؤز میں عازمین کے قافلہ...

سٹی پولس کمشنر انجنی کمار نے حج ہاؤز میں عازمین کے قافلہ کو روانہ کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : حیدرآباد سٹی پولس کمشنرسری انجنی کمار آئی پی ایس،نے آج حج ہاؤز،نامپلی کا دورہ کیا،اور حیدرآباد سے روانہ ہونے والے حجاج اکرام کے قافلہ کی بس کو پرچم لہراکر روانہ کیا ۔

قبل ازیں حج ہاؤز میں منعقدہ پروگرام کے دورانعازمین حج سے خطاب کرتے ہوئے سٹی پولس کمشنر سری انجنی کمار نے کہا کہ”یہ اللہ سبحانہ تعالیٰ کا کرم نہیں تو اور کیا ہے کہ آج مجھے یہ موقع ملا ہے کہ آپ کے سامنے آکر آپ کے حج پرجانے سے پہلے آپ کو دیکھ سکوں اور آپ سے مل سکوں۔

انجنی کمار نے کہا کہ تلنگانہ ریاست بننے کے بعد جناب کے سی آر صاحب ہر کمیو نٹی،ہر مذہب اور خاص کر اقلیتوں کے لئے بہتر سے بہتر انتظامات پچھلے پانچ سالوں سے کر رہے ہیں۔اس سال تقریبا دس ہزار عازمین حج پر جا رہے ہیں،اور جب دس ہزار لوگ دعا کریں گے تو ان کی طاقت کا کوئی اندازہ نہیں لگا سکتے۔ پولس کمشنر سری انجنی کمار نے اس موقع پر تما م عازمین کو دلی مبارکباد پیش کی۔اور ان کے اس سفر کو بڑی سعادت قرار دیا۔