Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںسپریم کورٹ میں ایودھیا تنازعہ پرآج سماعت نہیں ہو سکی

سپریم کورٹ میں ایودھیا تنازعہ پرآج سماعت نہیں ہو سکی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی : ایودھیا تنازعہ پر روزانہ سماعت پیر کو سپریم کورٹ میں نہیں ہو سکی،کیونکہ چیف جسٹس رنجن گو گوئی کی سربراہی والی پانچ ججوں کی آئینی بنچ کے ججوں میں سے ایک جج دستیاب نہیں تھے۔بینچ نے اس معاملہ میں روزانہ سماعت کے آٹھویں روز سینئیر وکیل سی ویدیاناتھن کی دلیلیں سننے کے لئے جاری رکھیں،جو رام لللاویراجمان کی جانب سے پیش کئے گئے تھے۔

سماعت شروع ہونے سے چند منٹ قبل،دونوں فریقوں کے وکلاء کو عدالتی عملے کے ذریعہ بتایا گیا تھا کہ جسٹس ایس اے بوبڈے پیر کو سماعت میں حصہ لینے کے لئے دستیاب نہیں ہیں۔

آئین بینچ میں چیف جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس بوبڈے،ڈی وائی چندرا چوڑ،اشوک بھوشن اور ایس اے نذیر شامل ہیں۔گذشتہ ہفتے جمعہ کو سی ویدیاناتھن نے،ہندوستان کے آثار قدیمہ کے سروے آف انڈیا نے الہ آباد ہائی کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کے نتائج کو سامنے رکھ کر اپنے دلائل کو آگے بڑھایا تھا۔

 ویدیاناتھن نینے استد لال کیا کہ،ایک وسیع و عریض عوامی جگہ،جو ہندو دیوتاؤں کی پوجا کے لئے استعمال ہو تی ہے،متنازعہ مقام پر موجود ہے اور یہ دوسری قبل مسیح کی تاریخ ہے۔انہوں نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ مندر کے کھنڈرات پرمسجد تعمیر کی گئی تھی،اور اس مسجد کی تعمیر میں مندر کے کھنڈروں سے کئی چیزوں کا استعمال کیا گیا تھا۔