Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگسپریم کورٹ نے ایودھیا کیس کی کارروائی کو براہ راست نشر کرنے...

سپریم کورٹ نے ایودھیا کیس کی کارروائی کو براہ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد کردی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے منگل کو بی جے پی کے سابق رہنما اور آر ایس ایس کے مفکر کے این گووندا چاریہ کی درخواست کو مسترد کر دیا۔جس میں انہوں نے ایودھیا معاملہ کی آئے دن ہونے والی کارروائی کا براہ راست سلسلہ یا آڈیو، یا ویڈیو ریکارڈنگ جاری کرنے کی مانگ کی گئی تھی۔جس کو عدالت نے یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ اب یہ ممکن نہیں۔

 گووندا چاریہ نے ہفتہ کو،چیف جسٹس رنجن گو گوئی کی سربراہی میں بنچ سے ایودھیا کیس کی کارروائی کو براہ راست نشر کرنے کے لئے درخواست دی تھی۔ایودھیاکیس کی کاروائی آج شروع ہوئی۔

درخواست میں سپریم کورٹ کے ستمبر 2018کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا،جس میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کی کارروائی براہ راست چلانی چاہئے۔اس میں کہا گیا ہے کہ تقریبا ایک سال گذر جانے کے باوجود،اس معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل در آمد باقی ہے۔

گووند اچاریہ نے اپنی درخواست میں کہا ”یہ معاملہ قومی اہمیت کا حامل ہے۔درخواست گذار سمیت کروڑوں افرادہیں،جو اس عدالت کی کارروائی کا مشاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ ”اگر براہ راست نہیں تو کارروائی کی آڈیو یا ویڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں اور عدالتی کارروائی کی ویڈیو عدالت کی ویب سائیٹ پر جاری کی جا سکتی ہیں۔

درخواست گزار گووند اچاریہ نے مزید کہا کہ ”یہ معاملہ گذشتہ نو برسوں سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے،اور بڑے پیمانے پر لوگ مقدمات کے ٖیصلے میں تاخیر کی وجوہات جاننا چاہتے ہیں۔

گووند اچاریہ نے کہا کہ ایک ڈیجیٹل سوپر پاور کی حیثیت،ہندوستان کے پاس ایودھیا معاملے کی کارروائی کا براہ راست نشر کرنے کا بندوبست کرنے کا ذریعہ موجود ہے۔