Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںسپریم کورٹ نے مظفر پور کیس کی متاثرہ لڑکیوں کو اہل خانہ...

سپریم کورٹ نے مظفر پور کیس کی متاثرہ لڑکیوں کو اہل خانہ کو سونپنے کا حکم دیا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کے روزبہار کے مظفر پور شیلٹر ہوم کیس میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی 8لڑکیوں کو ان کے اہل خانہ کو سونپنے کا حکم دیا ہے۔ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشیل اسٹڈیز نے 44لڑکیوں میں سے  28لڑکیوں کو سپریم کورٹ میں پیش کیا تھا۔عدالت نے  8لڑکیوں کے بارے میں ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف اوشیل اسٹڈیز کی رپورٹ کو منظوری دے دی ہے۔

اطلاع کے مطابق،بقیہ 20لڑکیوں میں سے،کچھ صدمے میں ہیں کہ کیا ان کے گھروالے انہیں اپنانے سے قاصر ہیں یا لاتعلق ہیں۔ جسٹس این وی رمنا کی سربراہی میں بنچ نے بہار حکومت سے کہا ہے کہ وہ متاثرہ لڑکیوں کو قانون کے مطابق معاوضے کی ادائیگی پر رپورٹ داخل کرے۔ساتھ ہی عدالت نے حکومت سے اسٹیٹس رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔بتادیں کہ 28جولائی کو،مظفر پورگرل چائلڈ شیلٹر ہوم کیس میں 34لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔