Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگسپریم کورٹ نے نر بھیاکیس کے سزا یافتہ دومجرموں کی درخواست کو...

سپریم کورٹ نے نر بھیاکیس کے سزا یافتہ دومجرموں کی درخواست کو مسترد کر دیا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: دہلی کے نر بھیا کیس میں،سپریم کورٹ نے نر بھیا اجتماعی عسمت دری اور قتل کے دو مجرموں کی کیو ریٹیو پٹیشن کو خارج کر دیا۔دونوں مجرموں کی سزائے موت بر قرار رکھی گئی ہے۔پھانسی کی تاریخ طئے ہونے کے بعد مجرم ونئے شرما اور مکیش سنگھ نے کیوریٹیو پٹیشن دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ کے پانچوں ججوں نے ونئے شرما اور مکیش سنگھ کی معالجے کی درخواست خارج کر دی ہے۔چیمبر میں کئے گئے فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ در خواست میں کو ئی بنیاد نہیں ہے۔دونوں مجرموں کے لئے آخری قانونی دروازہ بھی بند ہو گیا۔مجرموں کی کیوریٹیو پٹیشن پر نر بھیا کی ماں آشا دیوی نے کہا ”مجرموں نے پھانسی میں تاخیر کر نے کے لئے کیو ریٹیو پٹیشن داخل کی ہے۔مجھے پورا بھروسہ کہ 22جنوری کی صبح چاروں مجرموں کو پھانسی پت لٹکایا جائے گا اور نر بھیا کو انصاف ملے گا“۔

جسٹس وی رمنا،جسٹس ارون مشرا،جسٹس آر ایف نریمن،جسٹس آر بونو متی اور جسٹس اشوک بھوشن کے بینچ نے فیصلہ سنایا ہے۔واضح ہو کہ پٹیالہ ہاؤز کورٹ نے چاروں مجرموں کو 22جنوری کی صبح 7بجے پھانسی دینے کے لئے ڈیتھ وارنٹ جاری کیا ہے۔دونوں مجرموں کے پاس صدر کے پاس رحم کی در خواستیں دائر کرنے کا اختیار موجود ہے۔باقی دو مجرموں اکشے اور پون نے ابھی تک کوئی کیو ریٹیو پٹیشن داخل نہیں کیاہے۔

عدالت کی سماعت سے قبل،نر بھیا کیس میں سزا یافتہ ونئے شرما کے وکیل،اے پی سنگھ نے بتایا کہ ”ہم نے پٹیشن میں کہا ہے کہ سال 2017کے بعد عصمت دری اور قتل کے 17مقدمات ہیں،جن میں سپریم کورٹ نے سزائے موت سنائی ہے۔اور انہیں عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔سپریم کورٹ بھی اس معاملے میں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔اس سے آگے ہم صدر کو رحم کی درخواست بھی دیں گے۔

دوسری جانب،نر بھیا اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کیس میں سزایافتہ چاروں مجرموں کو پھانسی دینے کی مشق کے تحت اتوار کے روز،دہلی کی تہاڑ جیل میں ’ڈمی‘پھانسی دے د ی گئی۔اس عمل کے تھٹ چار بوروں چاروں مجرموں کے وزن کے مطابق مٹی،پتھر بھرے گئے،اور ان بوروں کو رسیوں سے لٹکایا گیا تھا۔نر بھیا کیس میں مجرم مکیش سنگھ،ونئے شرما،اکشئے ٹھاکر اور پون گپتا کو22جنوری کو پھانسی دی جائے گی۔