Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگسپریم کورٹ نے کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کودی جموں کشمیر جانے...

سپریم کورٹ نے کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کودی جموں کشمیر جانے کی اجازت

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور راجیہ سبھا میں قائد اپوزیشن غلام نبی آزاد کوکشمیرجانے کی اجازت دیدی ہے۔آرٹیکل  370کومنسوخ کئے جانے سے پیدا ہوئے حالات سے متعلق درخواستوں پر پیر کو سماعت کرتے ہوئے غلام نبی آزاد کو کشمیر جانے کی اجازت دی۔د

رخواست پر سماعت کے دوران غلام نبی آزاد نے کہا کہ میں اپنی ریاست جانا چاہتا ہوں۔اور بارا پور،اننت ناگ،سری نگراور جموں جانا چاہتا ہوں اور لوگوں سے ملنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں عدالت کو یہ اعتماد دینا چاہتا ہوں کہ میں وہاں کوئی ریلی یا جلسہ نہیں کروں گا۔اور لوگوں سے ملنا چاہتا ہوں۔اسے دوران۔سپریم کورٹ نے غلام نبی آزاد کو جموں و کشمیر جانے کی اجازت دیدی۔چیف جسٹس نے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کو نوٹس بھی جاری کر دئے ہیں۔

ساتھ ہی سپریم کورٹ نے مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما محمد یوسف تاریگامی کو بھی اپنی آبائی ریاست جانے کی اجازت دے دی ہے۔جو یہاں آل اندیا انسٹی تیوٹ آف میدیکل سائنس (ایمس) میں علاج کرا رہے ہیں۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی،جسٹس ایس سے بوبڈے اور ایس اے نذیر پر مشتمل بینچ نے کہا کہ اگر اسیمس کے ڈاکٹر انہیں اجازت دیتے ہیں تو سابق رکن اسمبلی کو گھر جانے کے لئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔واضح ہو کہ بیمار رہنما تاریگامی کو عدالت کے حکم کے بعد 9ستمبر کو ایمس میں داخل کیا گیا تھا۔