- Advertisement -
- Advertisement -
نئی دہلی : ہندوستانی کر کٹر سری سانت پر2013 کے آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ معاملہ میں تا عمر لگی پا بندی کو سپریم کورٹ نے ہٹادیا ہے۔سپریم کورٹ نے سری سانت پر لگی تا عمر پابندی پر بی سی سی آئی کو دوبارہ غور کرنے کو کہا ہے۔سری سانت اس وقت اسپاٹ فکسنگ معاملہ میں ملوث ہونے کہ وجہ سے تا عمر پابندی کا سامنا کر رہے ہیں۔اُنہیں مبینہ اسپاٹ فکسنگ سے متعلق مجرمانہ معاملہ میں لو ئر کورٹ 2015میں الزامات سے بری کر چکی ہے۔اور اب سپریم کورٹ کے اس فیصلہ سے ہندوستانی بولر سری سانت کو بری راحت ملی ہے۔