ممبئی ۔ ہندوستانی کرکٹ کے لیجنڈ سچن تنڈولکر کی بیٹی سارا تنڈولکر اپنی ناقابل یقین فیشن انداز سے سب کو متاثر کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوتیں ہیں ۔ ابھرتی با صلاحیت نوجوان سارا نے سرخیوں میں جگہ بنائی ہے کیونکہ انہوں نے آخر کار ماڈلنگ میں قدم رکھا ہے۔ سارا نے حال ہی میں ان کے لیے ایک مشہور کپڑوں کے برانڈ کے ساتھ تعاون کیا اور اداکارہ بنیتا سندھو اور تانیہ شراف کے ساتھ اپنی شاندار ماڈلنگ کی شروعات کی۔
پروموشنل ویڈیو میں تینوں کو ایک ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ سارا جب بھی سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں شائع کرتی ہیں تو نیٹیزنز ان کے لیے محبت کی بارش کرتے رہتے ہیں اور اس بار مداحوں نے سارا کی انسٹاگرام پر شائع کی گئی تشہیری ویڈیو دیکھ کراپنے جوش پر قابو نہ پارہے ہیں ۔ ویڈیو میں بنیتا سندھو اور تانیہ شراف کا بھی تعارف کروایا گیا ہے۔ تینوں کو ایک ساتھ اور انفرادی طورپر پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور اس کا ذکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے، یہ سب بہت خوبصورت لگ رہے ہیں۔
سارا اپنے فیشن کے انداز اور پسند کےلیے مشہور ہیں۔ نوجوان اداکارہ کے انسٹاگرام پر 1.6 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں اور وہ اپنے تمام مداحوں کو اپنی تصویروں سے آگاہ کرتی رہتی ہیں جس میں ان کے فیشن کے انتخاب کو دکھایا جاتا ہے جو عام طورپر ہرکسی کو پسند ہے۔ ان کی پوسٹ کا تبصرہ سیکشن صارفین کے خوبصورت ردعمل سے بھر گیا ہے۔ لوگوں نے نوجوان ماڈل کےلیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ہارٹ ایموجیز چھوڑدی ہیں جبکہ بہت سے لوگوں نے تم خوبصورت ہو، تم پیاری ہو جیسے تبصرے کیے ہیں۔یادر ہےکہ سارا کے والد سچن ہندوستانی کرکٹ کے ہی نہیں بلکہ دنیائے کرکٹ کے ایک نامور بیٹسمین ہیں جن کے نام کرکٹ کے کئی ایک ریکارڈ درج ہیں جن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کےلئے علاوہ ونڈے سے میں سب سے پہلے ڈبل سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی ان ہی کے نام درج ہے ۔