Monday, June 9, 2025
Homesliderسڑک حادثات کے زخموں کی مدد کرنے والوں کو انعام دینے کا...

سڑک حادثات کے زخموں کی مدد کرنے والوں کو انعام دینے کا فیصلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ سڑک حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کی مدد کےلئے اکثر لوگ آگے نہیں آتے کیونکہ انہیں اس بات کا خوف ہوتا ہے کہ کہیں پولیس مقدمہ ہوا تو انہیں بطور گواہ پولیس اسٹیشن  اور عدالت کے چکر کاٹنے پڑیں گے لیکن اب پولیس نے ایک نئی مہم شروع کی ہے تاکہ سڑک حادثہ میں زخمی افراد کی مدد کرنے والے کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

سائبر آباد پولیس نے عوام  میں شعور پیدا کرنے  کے لیے ایک مہم شروع کی کہ انہیں ان کے احسانات کا بدلہ دیا جائے گا۔ تاہم ایک انفرادی طور پر اچھے برتاؤ کرنے والے  کو ایک سال میں زیادہ سے زیادہ پانچ مرتبہ اعزاز سے  نوازا جا سکتا ہے۔ یہاں یہ بات یاد رہے کہ روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت نے اچھے افراد  کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔ سڑک حادثے کے متاثرین کی مدد کرتے وقت راہگیروں کو جو قانونی طورپر الجھن میں نہیں پڑنا چاہتے تھے  لیکن  مرکزی حکومت نے قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے ان کے لیے زخمی افراد کی مدد کرنا آسان بنادیا۔ بنیادی طورپر قواعد ان لوگوں کو قانونی تحفظ فراہم کرتے ہیں جو معقول مددکرتے  ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا ہے اب یہ محسوس کیا گیا ہے کہ عام لوگوں کو نقد ایوارڈز اور سرٹیفکیٹس کے ذریعے ہنگامی حالات میں سڑک حادثے کے متاثرین کی مدد کرنے اور ان کے اخلاقیات کو بڑھانے اور دوسروں کی زندگی بچانے کے لیے حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔ اس اسکیم میں ایسے اچھے شہریوں  کو حادثے کے متاثرین کی مدد کے لیے ان کی کوششوں کے لیے 5 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔

 ڈسٹرکٹ کلکٹر کے تحت ایک ضلعی سطح کی کمیٹی اسکیم کے مطابق مقامی پولیس اسٹیشن اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کی طرف سےبھیجی گئی ایسی تجاویز کا جائزہ لے گی۔ یہ اسکیم 15 اکتوبر سے نافذ ہوگی۔ سائبرآباد پولیس کمشنر اسٹیفن رویندر نے تمام ایس ایچ اوزکو بتایاکہ وہ اسکیم کی عوام میں اپنے علاقوں میں اس کی وسیع تشہیر کریں اور اہل شہریوں کی شناخت کریں اور طریقہ کار کے مطابق تجاویز روانہ  کریں ۔