Monday, June 9, 2025
Homesliderسکندرآباد ریلوئے اسٹیشن میں کمپیوٹرائزڈ تھرمل اسکریننگ نصب

سکندرآباد ریلوئے اسٹیشن میں کمپیوٹرائزڈ تھرمل اسکریننگ نصب

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: یکم جون سے چلنے والی خصوصی ٹرینوں کے ساتھ، ساؤتھ سینٹرل ریلوے (ایس سی آر) نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر کمپیوٹرائزڈ تھرمل اسکریننگ مشینیں نصب کی ہیں تاکہ ٹرینوں میں سوار ہونے سے قبل مسافروں کی جانچ کی جاسکے۔

دستی اسکریننگ کے برعکس جہاں ایک گارڈ انفرادی مسافروں کے جسمانی درجہ حرارت کی جانچ کرتا ہے ، یہ کمپیوٹرائزڈ تھرمل اسکریننگ مشینیں تیزی سے درجہ حرارت کا پتہ لگائیں گے۔ عہدیداروں نے کہا کہ دستی آلات ہر مسافر کو اسکین کرنے میں کافی وقت لگاتے ہیں ، کیونکہ خصوصی ٹرینوں کا کام شروع ہونے کے بعد ہزاروں افرادکی سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پہنچنے کی توقع کی جارہی ہے۔

ریلوئے کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ مسافروں کو پریشانی سے پاک بورڈنگ فراہم کرنے کے لئے ، ہم نے یہاں دو کمپیوٹرائزڈ تھرمل اسکریننگ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے چلنے والی خصوصی ٹرینیں سکندرآباد۔ہاوڑہ اسپیشل ، سکندرآباد – دانا پور اسپیشل ، سکندرآباد – گنٹور اسپیشل ، سکندرآباد – حضرت نظام الدین جبکہ حیدرآباد – نئی دہلی خصوصی بھی یہاں رکے گی۔

ریلوے کے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق ریل میں سوار ہونے  سے پہلے اسکریننگ کی ضرورت ہے اور صرف ان ہی مسافروں کو ہی ٹرین میں داخل ہونے یا سوار ہونے کی اجازت ہوگی جن میں کورونا وائرس کی کوئی علامت  نہ پائی جائے ۔ اپنی منزل مقصود پر پہنچنے پر مسافروں کو اس ریاست کے مشورے کے مطابق صحت کے پروٹوکول پر عمل پیرا ہونا پڑے گا اور قرنطینہ کی مدت بھی پوری کرنا قواعد میں شامل ہے۔

تھرمل اسکریننگ کے علاوہ مسافروں کو ماسک پہننے کے ساتھ لازمی طور پر جسمانی فاصلہ بھی برقرار رکھنا ہوگا۔ عہدیداروں نے کہا ہے کہ ٹرین کا سفر شروع ہونے سے پہلے تمام کوچس کی صفائی کی جائے گی اور واش بیسن پر سینیٹائزر رکھے جائیں گے۔