Wednesday, April 23, 2025
Homesliderسکندرآباد کے اسکریپ گودام میں  مہیب آتشزدگی، بہار کے 11 مزدور زندہ...

سکندرآباد کے اسکریپ گودام میں  مہیب آتشزدگی، بہار کے 11 مزدور زندہ جل گئے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ سکندرآباد کے  علاقے بھوئی گوڈا میں ایک اسکریپ گودام میں کام کرنے والے بہار کے 11 تارکین وطن مزدوروں کی موت ہو گئی کیونکہ چہارشنبہ  کی صبح گودام میں زبردست آگ لگ گئی۔ اسی گودام میں کام کرنے والے مزید تین مزدور آگ کی لپیٹ میں آگئے جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ڈی سی پی (سنٹرل زون) ایم راجیش چندرا نے کہا کہ انہوں نے 12 لاشیں جلی ہوئی اور ناقابل شناخت حالت میں برآمد کی ہیں اور دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

معلوم ہوا کہ یہ کارکن اسکریپ گودام  میں  مزدوری  پر کام کر رہے ہیں جو G+1 ڈھانچے میں واقع ہے۔ گودام گراؤنڈ فلورپر واقع ہے جبکہ  مزدور پہلی منزل پر رہتے ہیں اور پہلی منزل  میں  رسائی کےلئے گودام سے ہی ایک داخلی راستہ ہے۔چہارشنبہ  کی صبح تقریباً 4 بجے گودام میں آگ لگ گئی جیسا کہ گودام اسکریپ سامان  سے بھرا ہوا تھا اور آگ تیزی سے پھیل گئی  اور پھر گراؤنڈ فلورکو بھی اپنی لپٹ  میں لے لیا جہاں مزدورسو رہے تھے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ چونکہ پہلی منزل تک کوئی اور داخلی یا خارجی راستہ نہیں ہے اس لیے مزدور آگ میں پھنس گئے تھے اور وہ زندہ جل گئے ۔

جبکہ فائر ٹینڈر آگ پر قابو پانے کے لیے جدوجہدکررہے تھے، پولیس نے آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ گودام رہائشی علاقے میں واقع ہونے کی وجہ سے فائر ٹینڈرز نے اسے دوسری عمارتوں تک پھیلنے سے روک لیا۔ آٹھ فائر ٹینڈر موقع پر کارروائی کی ہے ۔حیدرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند نے صبح جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ مرنے والوں کی عمریں 23 سے 30 سال کے درمیان تھیں، سبھی بہار کے چھپرا ضلع کے رہنے والے تھے۔

 یہاں کے لوگوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے سلنڈر دھماکے کی آواز سنی۔ ڈائل 100 کے بعد صبح 5 بجے تک پانچ فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے۔ نچلی منزل میں اسکریپ میٹریل، بوتلیں، اخبارات وغیرہ ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ اس جگہ پر فائرسیفٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ تمام مرد ایک کمرے میں تھے اور ان میں سے اکثر دم گھٹنے سے مر گئے جس کے بعد وہ آگ  کی لپٹ  میں آئے جب کہ ایک شخص چھلانگ لگانے میں کامیاب ہوگیا، ہم نے ابھی اس سے بات نہیں کی۔ اس علاقے میں حفاظت پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہاں لکڑی کے ڈپو اور دیگر صنعتیں ہیں۔ آگ سے حفاظت کے بنیادی اقدامات کا فقدان ہے۔ ہم ایک جامع تحقیقات کریں گے ۔