Friday, March 29, 2024
Homeتازہ ترین خبریںسکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر بیاٹری سے چلنے والی کاریں متعارف

سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر بیاٹری سے چلنے والی کاریں متعارف

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد -16مارچ ۔عوامی مقامات پر بیاٹری سے چلنے والی گاڑیوں کی مقبولیت میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے کیونکہ یہ ماحول دوست ہونے کے علاوہ مسافرین اورعوام کے لئے سہولت فراہم کرنے کا آسان ذریعہ ہے لہذا اب ساؤتھ سنٹرل ریلوے (ایس سی آر) نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر بیاٹری سے چلنے والی کاروں کی خدمات کا آغاز کیا ہے ۔سکندرآباد ریلوے اسٹیشن جنوبی ہندوستان کا ایک مصروف ترین ریلوے اسٹیشن ہے جہاں عوام کی بھیڑ ہر وقت موجود رہتی ہے، اس مصروف ترین ریلوے اسٹیشن پر عوام کو خاص کر بزرگ ،حاملہ خواتین اور بچوں کو اپنی مطلوبہ ٹرین تک پہنچنے میں دشواریاں ہوتی ہیں لہذا حکام نے بیاٹری سے چلنے والی کاروں کی خدمات فراہم کی ہیں تاکہ مسافرین کو اپنی مطلوبہ ریل تک پہنچنے میں آسانی ہو سکے ۔ بیاٹری سے چلنے والی اس کار سے استفادہ کے لئے  فی مسافر نہ صرف 45 روپے فراہم کرنے ہوں گے بلکہ گاڑی میں پہلے ہی  اپنی نشست کو بک کروانے کے لئے فراہم کردہ موبائل نمبر پر کال کرنا ہوگا جو8827331111 ہے۔

سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر چلنے والی یہ بیاٹری کی کار میں بیک وقت 6 مسافر سفرکر سکتے ہیں اور اس کی چھت پر سازوسامان رکھنے کے لئے زیادہ جگہ فراہم کی گئی ہے۔ بیاٹری سے چلنے والی یہ کاری ماحول دوست ہونے کے علاوہ اس میں خود بخود روکنے کی صلاحیت بھی فراہم کی گئی ہے کیونکہ اگر الیکٹریکل بریک ناکام ہو جاتے ہیں تو ہنگامی حالات میں انہیں ہینڈ بریک کے ذریعے بھی روکا جاسکتا ہے ۔ بیاٹری سے چلنے والی ان کاروں میں حفاظتی انتظامات کو بھی اعلی معیار کے بنائے گئے ہیں ۔ سب سے پہلے ان کاروں کو تربیت یافتہ ڈرائیوروں کی جانب سے چلایا جارہا ہے جو کہ ریلوے کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔ علاوہ ازیں اس میں کیمروں کو نصب کرنے کے علاوہ جی پی ایس نظام  بھی رکھا گیا ہے تاکہ مسافرین کی سکیورٹی کو اعلی معیار تک پہنچایا جا سکے-