اٹلی۔ پارلیمنٹ میں ہم نے اکثر کسی نہ کسی مسئلے پر بحث ہی ہوتی دیکھی ہے یا پھر کسی مسئلے پر قانون کی تیاری میںہر رکن کی حمایت میں آوازیں اٹھتی دیکھی ہیں ۔ حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کی لڑائی توکئی مرتبہ دیکھی لیکن کیا کبھی ایسا دیکھا جب پارلیمنٹ میں کسی نے سیدھا شادی کی تجویز رکھ دی ہو اور ماحول رومانی ہوگیا ہو۔ اٹلی کی پارلیمنٹ میں ایسا منظر دیکھنے میں آیا جہاں ایک رکن پارلیمنٹ نے اپنی ساتھی کو شادی کی تجویز پیش کی۔ رکن پارلیمنٹ اور وزیر خزانہ نے پارلیمنٹ ہاوس میں اپنے خطاب کے دوران گرل فرینڈ کے سامنے شادی کی تجویز رکھ دی۔
وزیر خزانہ فلیویا ڈی مورو زلزلے پر اپنا بیان دے رہے تھے اور اچانک ہی انہوں نے اپنی گرل فرینڈ کے سامنے انگوٹھی نکال کر شادی کی تجویز رکھ دی۔ وہاں موجود سبھی لوگ انہیں حیرت سے دیکھ رہے تھے۔ خطاب کے دوران آپ نے کئی لوگوں کو سوتے ہا اپنے فون میں مصروف دیکھا ہوگا پر اس طرح کا انوکھا معاملہ نہیں دیکھا ہوگا۔ لیکن اتنے میں ہی ان کی گرل فرینڈ نے ان کی تجویز قبول کرکے پارلیمنٹ کے ماحول کو اور بھی خوشنما بنا دیا۔
وزیر خزانہ نے بڑے ہی الگ انداز میں پوچھا ایلیسا ڈی لیو کیا تم مجھ سے شادی کروگی۔ ایلیسا نے جیسے ہی تجویز کو قبول کیا وہاں سبھی لوگوں نے تالیاں بجانا شروع کردیں۔ یاد رہے کہ مورو 2016 میں اٹلی میں آئے زلزے پر اظہار خیال کررہے تھے۔
حالانکہ پارلیمنٹ کے اسپیکر رابٹرو فیکو نے خطاب کے دوران مورو کے اس طرح سے شادی کیلئے پشکشکے انداز پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ رابٹرو فیکو نے کہا کہ میں خوش ہوں پر اس طرح پارلیمنٹ کی کاروائی کے درمیان اس طرح کی مداخلت ٹھیک نہیں ہے۔