Monday, April 21, 2025
Homesliderسیاسی ریلیاں شہریوں کے لئے مسائل

سیاسی ریلیاں شہریوں کے لئے مسائل

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ تمام جماعتیں ہر روز شہر بھر میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے انتخابات میں  حصہ لے رہی ہیں جس کی وجہ سے  ٹریفک جام ایک عام مسئلہ بن گیا ہے ۔ کچھ مواقع پر شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنس رہے ہیں  جس کی وجہ سے انہیں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

ایک سینئر شہری جواپنی پوتی کے ساتھ خاندانی تقریب کے لئے نکلا تھا  وہ اڈگٹہ کے قریب ٹریفک میں پھنس گیا ، جہاں بی جے پی کے جی کشن ریڈی انتخابی مہم چلا رہے تھے ۔ اس تجربہ کو بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں 40 منٹ سے زیادہ وقت کےلئے ٹرافک میں  پھنس گیا تھا۔ ذیابیطس کے شکار اس بزرگ شہری کے لئے یہ کافی تکیف دہ تجربہ تھا ۔

یہ معاملہ صرف ٹریفک جام تک ہی محدود نہیں ہے۔ ایل بی نگر کے رہائشی نے مزید کہا کہ یہ صرف ٹریفک ہی نہیں ، بلکہ تیز شور کی آواز بھی ہے اور وہ اتنا زیادہ آلودگی پیدا کرتی ہیں کہ طبعیت بگڑنے لگتی ہے ۔ پھر وہ اپنی گاڑیوں سے نیچے اترتے ہیں اور لوگوں سے ملنا شروع کردیتے ہیں۔ سڑکیں ، بلکہ لین اور بائی لین بھی اس وجہ سے جام ہوجاتی ہیں۔

یہ  مسئلہ اتنا سنگین ہے کہ لوگ کسی امیدوار کی مہم کی وجہ سے پریشان ہیں انہیں اپنی منزل تک پہنچنے کے لئے کتنا انتظار کرنا پڑے گا اس کا بھی اندازہ نہیں کیا جاسکتا۔علاوہ  ازیں  ڈاکٹر ابھینے جنھیں اپنی منزل تک پہنچنے کے لئے 45 منٹ کا فاصلہ طے کرنا پڑا اپنے تلخ تجربات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ  سیاستدان یہ کہتے ہیں کہ وہ لوگوں کے لئے انتخابی مہم چلا رہے ہیں لیکن وہ اس تکلیف پر غور نہیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے عوام ہی  تکلیف اٹھا رہے ہیں۔

اگر انتخابات ہمارے لئے ہیں تو میں ہرایک سے درخواست کرتا ہوں کہ روڈ شوز بندکردیں۔ دوسرے دن میں جلدی میں تھا اور کے ٹی آر کے روڈ شو کی وجہ سے مجھے 45 منٹ کا انتظار کرنا پڑا ۔ میں نے ابھی اوروہاں ہی فیصلہ کیا ہےکہ میراووٹ ٹی آرایس کو نہیں ہے۔ متعدد افراد سوشل میڈیا پر اپنے خدشات کا بھی اظہار کررہے ہیں۔