Thursday, April 25, 2024
Homesliderسید ساحل کے پاس امریکی ، برطانوی اور راجاؤں کی قدیم 50...

سید ساحل کے پاس امریکی ، برطانوی اور راجاؤں کی قدیم 50 سے زیادہ کاریں

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ دہلی کے اوکھلا میں ابوالفضل انکلیو کے رہنے والے سید ساحل آغا کے پاس 50 سے زیادہ امریکی، برطانوی کاروں کے ساتھ ساتھ سابق ​​راجاؤں اور نوابوں کی کاریں بھی ہیں۔ساحل کو بچپن سے ہی گاڑیوں کا شوق تھا لیکن انہیں ونٹیج کاروں کا شوق ہونے لگا جب انہوں نے ایک گاڑی خریدی اور اسے بحال کیا۔ جب بھی وہ اپنی گاڑی سے باہر نکلتے  ہیں  تو لوگ حیرت سے دیکھتے۔ جلد ہی ونٹیج کاروں کے ایک اور ماہر نے اس کی کار خریدی اور اسے اس کے لیے اچھی رقم ادا کی۔ ساحل نے اس رقم کو مزید دو ونٹیج کاریں خریدنے میں لگایا۔

رفتہ رفتہ انہیں ان گاڑیوں سے پیار ہوگیا اور انہیں اکٹھا کرنا شروع کردیا۔ آج ان کی 50 سے زیادہ ونٹیج کاروں کے مجموعہ ہے جس  میں 1931 کی سنگر 6 اور 1929 کے اسٹینڈرڈ اسپورٹس شامل ہیں جو پوری دنیا میں صرف دو ہیں۔ان کے علاوہ ساحل کے پاس ایک 1947 V12 لنکن، ایک مستنگ اور بہت سی خصوصی اسپورٹس کاریں بھی ہیں۔ساحل نے ونٹیج کاروں کو محفوظ کرنے کے لیے اس سفر میں کئی راجاؤں اور مہاراجوں کی کاریں بھی شامل کیں۔

ان کا خیال ہے کہ ایسی گاڑیوں کو بچانے کے لیے لوگوں میں بیداری پیدا کی جانی چاہیے۔ وہ ایسی ونٹیج کاروں کے مالکان کو ٹھیک کرنے میں بھی مددکرتے ہیں ۔ ان کا مقصد ان کاروں کو محفوظ کرنا ہے جو عام طور پر اسکریپ ہوجاتی تھیں، وہ انہیں خریدکر بحال کرکے ایسا کرتے ہیں ۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ کاریں ہندوستان کی تاریخ کا حصہ ہیں جنہیں ایک بار معدوم ہونے کے بعد واپس نہیں لایا جا سکتا۔ساحل جامعہ، دہلی سے گریجویٹ ہے اور انہوں نے شری رام بھارتیہ کلا کیندر، دہلی سے اداکاری میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کیا ہے۔ وہ سینئر صحافی منصور آغا کے صاحبزادے ہیں۔