Monday, April 21, 2025
Homesliderسیلاب کے پانی کی نکاسی ،نالوں کی مرمتی کاموں میں تیزی

سیلاب کے پانی کی نکاسی ،نالوں کی مرمتی کاموں میں تیزی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ اگرچہ قدرے تاخیر سے لیکن  شہر میں سیلاب  کے پانی کی نکاسی  (ایس ڈبلیو ڈی) پر کاموں میں اب تیزی آرہی ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن نے یہاں ایس ڈبلیو ڈی نیٹ ورک کے تقریبا  70 کلومیٹر کی مرمت مکمل کی۔ میونسپل کارپوریشن نے کچھ نالوں کی نشاندہی کی ہے  اور شہر میں 472 نالوں کے کاموں کے لئے 298.34 کروڑ روپئے کی انتظامی بجٹ منظوری کے لئے ریاستی حکومت سے رجوع کیا تھا۔

گذشتہ ستمبر میں ریاستی حکومت نے میونسپل کارپوریشن کو یہ کام جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس اقدام کے تحت میونسپل کارپوریشن چھ زونوں میں مختلف علاقوں میں باکس ڈرین کو دوبارہ بنانے اور مرمت کے کاموں انجام دے رہی ہے۔ زیادہ تر نالہ  جو دو میٹر سے بھی کم چوڑے ہیں ، گنجان آباد علاقوں میں واقع ہیں ان کو پہلے مکمل کیا جارہا ہے ۔ شہری تنظیم کو ہدایات جاری دی گئیں کہ وہ ان کاموں اور دیگر کاموں کو انجام دے کر کسی ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

نالوں میں جو دو میٹر سے زیادہ چوڑا ہیں اور جہاں کیپنگ کے کاموں پر عملدرآمد ممکن نہیں تھا وہاں کارپوریشن کو ہدایت دی گئی کہ وہ نیشنل گرین ٹریبونل کی ہدایت نامہ اور سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق باڑ لگانے کے کاموں کو انجام دیں۔

اس اقدام کے تحت جی ایچ ایم سی تقریبا  300 کلومیٹر کے فاصلے پرکیپنگ اور دیگر کاموں کو شروع کرنے پر کام کررہا ہے۔ جی ایچ ایم سی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ابھی تک تقریبا  70 کلومیٹر پر محیط کام مکمل ہوچکے ہیں اور کاموں کو تیز کرنے اور جلد سے جلد مکمل کرنے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

دریں اثنا شہر میں سیلاب سے بچنے کے لئے طوفان کے پانی کی نکاسی  کے موجودہ نیٹ ورک کو مستحکم کرنے اور نئے نظام قائم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ جی ایچ ایم سی نے علاقے کی ایس ڈبلیو ڈی ڈھلوان ، بارش کی وجہ سے پانی کے بہاؤ کی شدت اور دیگر عوامل پر تحقیق کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ .

حکام نے کہا ہے  کہ اگرچہ وینٹس کنسلٹنسی اور کرلوسکر کمیٹی کی رپورٹس دستیاب ہیں لیکن وہ بہت پرانے ہیں اور علاقوں کی آبادی میں بہت زیادہ تبدیلی آئی ہے۔ موجودہ مطالعے میں زون کے مختلف علاقوں میں ایس ڈبلیو ڈی کی جامع ڈیزائننگ کے بارے میں رپورٹس تیار کرنا ہوگاجس میں سری لنگم پلی اور دیگر علاقے  شامل ہیں۔