نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلہ کی رائے دہی سے ایک دن قبل مہاراشٹرا کے گڑھ چرولی میں CRPFکی پیٹرولنگ ٹیم پر نکسلیوں نے حملہ کیاہے۔اور ان کی جانب سے کئے گئے IED بلاسٹ کی لپیٹ میں کئی جوان آئے ہیں۔ان میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ان جوانوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے وہاں سے نکالا جا رہا ہے۔
سبھی زخمی جوانوں کو پاس کے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے،جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔واضح ہو کہ ایک دن پہلے ہی چھتیس گڑھ کے دنتے واڑا میں نکسلی حملہ میں بی جے پی رکن اسمبلی سمیت پانچ لوگوں کی اس وقت موت ہو گئی تھی،جب وہ انتخابی مہم میں حصہ لیکر واپس ہو رہے تھے۔