منگلو ر: کرناٹک کے شہر منگلور میں جمعرات کو، شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں ہونے والے تشدد کے بعد دو افراد کی موت ہو گئی۔اس سے قبل منگلور پولیس شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو دیکھا گیا تھا۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور جب صورتحال پر سکون نہیں ہوئی تو انہوں نے ہوا میں فائرنگ کر دی۔پولیس کایہ بھی دعویٰ ہے کہ اس میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہجوم بندر گاہ کے علاقے کے قریب پر تشدد ہو گیا اور پتھراؤ کرنا شروع کر دیا،اس کے جوابی کارروائی میں انہوں نے فائر کردی۔مظاہرین نے منگلور میں جگہ جگہ ممنوعہ احکامات کو نظر انداز کیا۔کر ناٹک کے پانچ پولیس اسٹیشن حدود میں ممنوعہ احکامات نافذ کئے گئے ہیں۔