Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںسی اے اے کے خلاف لڑائی، آزادی کی دوسری جنگ ہے: ممتا...

سی اے اے کے خلاف لڑائی، آزادی کی دوسری جنگ ہے: ممتا بنرجی

- Advertisement -
- Advertisement -

سیلگوری: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعہ کو سی اے اے کے خلاف لڑائی کو آزادی کی دوسری جنگ قرار دیتے ہوئے،تما  م سیاسی جماعتوں،این جے اوز اور طلبہ تنظیموں سے سڑکوں پر آنے اور شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف پر امن احتجاج کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ”میں تمام سیاسی جماعتوں،این جی اوز اور طلبہ تنظیموں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ سڑکوں پر نکلیں اور پر امن طریقے سے احتجاج کریں۔اگر آپ سڑکوں پر نہیں نکلیں گے تو یہ لوگ ہندوستان کو بر باد کر دیں گے۔

کولکتہ سے تقریبا ً 550کلو میٹر دور شمالی بنگال کے قصبے میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ترنمول کانگریس کی جانب سے نکالے گئے  مارچ میں ممتا بنرجی نے کہا کہ”یہ ہماری آزادی کی دوسری جنگ ہے۔انہوں نے کہا،ملک کو سازشوں،دھاندلیوں اور تفرقہ بازی کی سیاست سے بچانے کی جنگ ہے۔چار کلو میٹر کا یہ مارچ پر دھان نگر سے شروع ہوا اور باگہ جتن پارک میں اختتام پذیر ہوا۔ممتا نے دونوں مقامات پر عوام سے خطاب کیا۔گورکھا س سمیت کثیر تعداد میں عوام نے اس مارچ میں حصہ لیا۔

مر کزی حکومت، بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے پر،سی اے اے،این آر سی،این پی آر کے نام پر لوگوں کے حقوق چھیننے کی کوششوں کا الزام لگاتے ہوئے،بنرجی نے کہا کہ عوام کے سامنے اب صرف ایک مسئلہ یہ ہے کہ آیا مستقبل میں ان کے پتے ہوں گے یا نہیں۔تمام عوامی طبقات کو ایک ساتھ آنا چاہئیتاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ کوئی بھی ان کا پتہ نہ چھینے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ”اتنی ساری حکومتوں کے انتخاب کے لئے ووٹنگ کے بعد،ہر ایک ملک کا شہری تھا۔یہ افسوسناک ہے کہ اب وہ ہمیں بتا رہے ہیں کہ ہمیں ایک بار پھر ثابت کرنا ہوگا کہ ہم اس ملک کے شہری ہیں۔یہ بڑی شرم کی بات ہے“۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی چاہتی ہے کہ لوگ ملک چھوڑدیں۔ممتا نے ووٹر لسٹ نیں اپنے ناموں کو یقینی بنانے کے لئے کہا اور انہیں متنبہ کیا کہ والد یا بیوی کے ناموں کی غلط تشریح کی کو شش کی گئی ہے۔

یہ الزام لگاتے ہوئے کہ بی جے پی این آر سی سے متعلق مختلف لہجے میں بات کر رہی ہے،ممتا بنرجی نے کہا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ نے اعلان کیا تھا کہ اس طرح کی مشق کی جائے گی۔وزیر آعظم نے کہا کہ ’انہیں ایسی کو ئی اطلاع نہیں ہے۔پھر وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا کہ ’ایساہوگا۔

ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی سی اے اے کے خلاف احتجاج جاری رکھے گی۔بنرجی نے کہا کہ وہ 9جنوری کو 24 پرگنا شمالی ضلع میں ایک مارچ نکالیں گی اور 22جنوری کو شمال بنگال کی پہاڑیوں میں بھی ایک مارچ کا اہتمام کیا جائے گا۔