نئی دہلی: وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے اتوارکے روز شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) 2019کے مخالفین پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے،پر تشدد احتجاج میں ملوث افراد کو ”ملک دشمن“قرار دیا۔سی اے اے کی مخالفت کرنے والوں کی مذ مت کرتے ہوئے وی ایچ پی کے بین الاقوامی جنرل سکریٹری ملند پرانڈے نے الزام عائد کیا کہ اس قانون کے خلاف لوگ ”اقلیتی استثنیٰ کی پالیسی کے تحت لوگوں کو گمراہ اور مشتعل کر رہے ہیں“۔
ہفتے کے روز ساور کر سے متعلق ریمارکس کرنے پر راہل گاندھی پر حملہ کرتے ہوئے وی ایچ پی نے اسے مضحکہ خیز اور خطر ناک قرار دیا ہے۔
راہل گاندھی کی جانب سے آزادی پسند جنگجو ویر ساورکر کو نیچا دکھانے کے لئے غز وہ ہند کی زیر قیادت سفاک پاکستانی،بنگلہ دیشی در اندازیوں کے لئے راہل گاندھی کی ہمدردی قابل مذ مت ہے اور ناقابل معافی ہے۔اگر راہل گاندھی یاان کے اہل خانہ میں ساورکر کی قربانی اور حب الوطنی کا جذ بہ ہوتا تو آج ان کی یہ حالت نہیں ہوتی“۔
شمال مشرقی ریاستوں میں حالیہ تشدد پر تبصرہ کرتے ہوئے،پرانڈے نے ریاستی حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ تمام ”گمراہ کن جنگی عناصر“کے خلاف سخت کارروائی کرین اور کسی بھی طرح کے تشدد کوروکیں۔