Monday, April 21, 2025
Homeاقتصادیاتشئیر مارکٹ میں گرواٹ کا رجحان ہنوز جاری

شئیر مارکٹ میں گرواٹ کا رجحان ہنوز جاری

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی۔ ہندوستان میں گرتی معیشت کا اثر شئیر مارکٹ پر واضح ظاہر ہورہا ہے اور آئے دن مارکٹ میں گراوٹ کے رجحانات میں اضافہ ہورہا ہےاور رواں ہفتہ کے آغاز پر بھی یہ سسلسلہ جارہی رہا جیسا کہ شیئر بازار میں جیسے ہی مارکیٹ کھلی ویسے ہی بینک، آٹو سیکٹر اور آئی ٹی سیکٹر کی کمپنیوں کے شئیر وں میں گراوٹ درج ہوئی ۔ اس سے بی ایس ای سینسکس شروعات میں 150 پوائنٹ نیچے آ گیا ۔ بازار میں فارن کرنسی کی نکاسی جاری رہنے سے بھی استحکام کی کمی ہے ۔ واضح رہے ہفتے کے پہلے دن  جن کمپنیوں کے شئیر میں گراوٹ درج ہوئی ان میں ٹاٹا موٹرس، ماروتی، ٹاٹا اسٹیل، ایچ سی ایل ٹیک، انڈسائنڈ بینک، ویدانتا، بجاج آٹو، ہیرو موٹو کورپ ، ایچ ڈی ایف سی بینک اور ایچ ڈی ایف سی۔

این ٹی پی سی، ایکسز بینک کے شئیروں میں2.40فیصد کی گراوٹ درج ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ جن کمپنیوں کے شئیروں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ان میں سن فارما، ایچ یو ایل، بھارتیہ ائیر ٹیل ، لارسن اینڈ ٹربو، ریلائنس انڈسٹریز ، بجاج فائنا س اور آئی ٹی سی کے شئیر کی قیمت1.66فیصد اضافہ  درج ہوا ۔ماہرین نے کہا ہے  کہ فارن کرنسی کی نکاسی کا دباؤ مارکیٹ میں دیکھا جا رہا ہے۔دوسری جانب ماہرین اقتصادیات کا ماننا ہے کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے دور رس نتائج ہیں جو اس طرح اب سامنے آرہے ہیں۔