Sunday, June 8, 2025
Homesliderشادی سے انکار پر نوجوان نے لڑکی کا قتل کردیا

شادی سے انکار پر نوجوان نے لڑکی کا قتل کردیا

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھیم پور کھیری ۔ اتر پردیش میں ایک نوجوان خاتون کو اس کے پڑوسی نے درانتی سے  حملہ کرتے ہوئے قتل کرر ڈالا  کیونکہ خاتون نے اس سے  شادی سے انکار کر دیا تھا۔پولیس نے  واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا  ہے  کہ خاتون سیما اپنے گھر میں سو رہی تھی جب مبینہ ملزم راجیش کمار عرف چھوٹو، بھسوری گاؤں میں گھر میں گھس گیا اور اسے درانتی سے بے دردی سے قتل کر دیا۔

گولا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او دھرم پرکاش شکلا نے بتایا کہ راجیش بے روزگار تھا لیکن مذکورہ  لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔شکلا نے کہااس  خاتون نے نوجوان کی پیش کش  سے انکار کر دیا تھا، بظاہر خاندانی دباؤ کے تحت اور اس کی شادی کہیں اور طے ہو گئی تھی۔ اس  سے برہم  نوجوان نے سیما  پر کئی بار درانتی سے حملہ کیا اور فرار ہو گیا۔

سیما کو فوری طور پر کمیونٹی ہیلتھ سنٹر لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔شکلا نے مزید  کہا ہے ملزم نے یہ قدم لمحے کی گرمی میں اٹھایا۔ متاثرہ کی ماں کی شکایت پر آئی پی سی کی دفعہ 302 (قتل) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

تھپڑ مارنے والی خاتون کو تلوار سے قتل کردیا

بلیا۔ اتر پردیش کے بلیا ضلع میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر توہین کرنے اور تھپڑ مارنے کے الزام میں ایک شخص نے تلوار کا استعمال کرتے ہوئے بے دردی سے قتل کر دیا۔ یہ واقعہ اتوار کی رات پیش آیا اور ملزم دلشاد علی سونو نے کوتوالی پولیس کے سامنے خودسپردگی کی۔

ایس پی بلیا راج کرن نیر نے کہاکوتوالی تھانے کی حدود میں باہری علاقے کا رہنے والا دلشاد علی اپنے پڑوسی کے گھر گیا جہاں ارمان رہتا تھا اور کسی ذاتی تنازعہ پر اس پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا۔ ارمان کو بچانے کے لیےاس کے خاندان کے افراد 60 سالہ قربان شاہ اور 56 سالہ بدرنیشا بھی زخمی ہوئے۔بدرنیشا اور شاہ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔بعد ازاں دلشاد قتل کے ہتھیار کے ساتھ تھانے گیا اور ہتھیار ڈال دیے۔