Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگشادی سے قبل دولہے کا باپ، دلہن کی ماں کو لیکر فرارہوگیا

شادی سے قبل دولہے کا باپ، دلہن کی ماں کو لیکر فرارہوگیا

- Advertisement -
- Advertisement -

گجرات: گجرات کے شہر سورت میں ایک عجیب و غریب واقعہ سامنے آیا،جہاں شادی سے عین قبل دولہے کا باپ دلہن کی ماں کو لے کو فرار ہو گیا۔اطلاع کے مطابق،یہ دونوں کالج کے دنوں سے ہی ایک دوسرے کو جانتے تھے۔

دونوں اپنے بچوں کی شادی سے تقریبا ً ایک ماہ قبل غیب ہو گئے۔ان کی گمشدگی کی وجہ سے لڑ کا اور لڑ کی کی شادی بھی رک گئی۔جو فبر وری کے دوسرے ہفتے مین ہونے والی تھی۔لیکن دولہے کے48 سالہ باپ اور دلہن کی 46 سالہ ماں کے لاپتہ ہونے پر شادی ملتوی ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق،لڑ کے کا باپ کٹار گام علاقہ سے اور لڑ کی کی ماں نوساری سے لا پتہ ہو گئے۔ان دونوں کے لواحقین نے خد شہ طاہر کیا ہے کہ وہ دونوں بھاگ گئے ہیں۔دونوں خاندانوں نے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے۔اطلاع کے مطابق وہ دونوں ایک دوسرے کو کال کے دور سے ہی جانتے تھے اور دونوں کٹارگام کے علاقہ میں پڑوسی رہ چکے تھے۔اور اچھے دوست تھے۔

ان کے قریبی دوستوں کے مطابق،اس سے قبل بھی دونوں کے درمیان تعلقات تھے۔تاہم ان دونوں کی شادی ہو گئی اور ملنا بند ہو گیا۔ آخر کار وہ دونوں اپنے بچوں کی آپس میں ہونے والی شادی سے کچھ دن قبل ہی ایک دوسرے کے ساتھ بھاگ گئے۔اس واقعہ کے بعد علاقہ کے لوگ کا فی حیرت میں ہیں۔