Sunday, June 8, 2025
Homesliderشادی میں مٹن سالن پر جھگڑا نے ایک شخص کی...

شادی میں مٹن سالن پر جھگڑا نے ایک شخص کی جان چلی گئی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔شادی میں  جھگڑے  ایک عام بات ہیں کیونکہ تو تو میں میں کے بنا شادی کا کام مکمل نہیں ہوتا ایسا خیال کیا جاتا ہے لیکن جب معمولی بات پر کسی کا جان چلی جائے یہ انتہائی افسوس کی بات مانی جاتی ہے ایسا ہی ایک واقع  یادگیری بھونگیر میں پیش آیا جہاں مٹن سالن پر ہونا والے جھگڑے نے ایک شخص کی جان لے لی ۔پولیس نے کہا  کہ شادی کے موقع پر مٹن سالن کے مناسب طریقے سے پیش نہیں کیے جانے کے بعد ہونے  والے ایک جھگڑے  میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور ایک اور شدید زخمی ہوگیا ۔

  پولیس نےکہا کہ یہ واقعہ یادگیری بھونگیری ضلع میں  پیش آیا جس میں 35 سالہ  سورام پارشرمولوکی موت ہوگئی اور اس کا بھائی ناگراجو زخمی ہوگیا جب ان پر پروین اور کشتہیاہ نے کلہاڑی اور لاٹھی سے حملہ کیا۔ تاخیر سے موصولہ اطلاع کے مطابق  یہ واقعہ منگل کی رات دیر گئے ضلع کے موتکور منڈل کے ڈچارام گاؤں میں پیش آیا۔ ڈاچرم گاؤں کے تاتی مالو مہیش نے ضلع جانگاون کے پکیلا گاؤں کی ایک لڑکی سے شادی کی۔ دولہا کے رشتہ دار  پاکالہ گئے۔ دچارام کے رہائشی سورام وینکٹایا  جو شادی کی تقریب میں شریک تھا اس  نے شکایت کی کہ دلہن کے اہل خانہ نے مہمانوں کے ساتھ مناسب سلوک نہیں کیا۔

 وہ نالاں تھا کہ شادی کے دوران سالن کے ساتھ مٹن کے ٹکڑوں کو پیش نہیں کیا گیا ۔ اس کی اس معاملے پر گاؤں کے ایک بزرگ چندندریا سے بحث ہوئی۔ دوسرے مہمانوں نے انہیں پرسکون کرنے کے لئے مداخلت کی۔ گاؤں واپس آنے کے بعد وینکٹایا نے ایک بار پھر چندندریا کے ساتھ بحث کی۔ تکرار کے دوران ، وینکٹیا کے بیٹے پروین اور کشتہیاہ نے غصے میں آکر پرشورامولو اور نگاراجو پر کلہاڑیوں سے حملہ کیا۔ پرشورامولو اور نگاراجو دونوں کو شدید چوٹیں آئیں اور انہیں بھونگیری کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تاہم  پرشورامولو نے راستے میں ہی دم توڑ دیا جبکہ ناگاراجو کو بعد میں حیدرآباد کے خانگی دواخانہ منتقل کردیا گیا۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس کتہ موہن نے کہا  ہم نے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کی شکایت پر قتل کا مقدمہ درج کیا ہے اور تفتیش شروع کردی ہے۔