Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگشادی کی رات بھی دلہا دلہن کو کرکٹ میچ کی فکر لگی...

شادی کی رات بھی دلہا دلہن کو کرکٹ میچ کی فکر لگی رہی

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔ دنیا بھر میں کھیلوں کے انوکھے اور دلچسپ شائقین دیکھنے کو ملتے ہیں جوکھیل اورکھلاڑیوں سے اپنی محبت اور جنون میں انوکھے انداز اپناکر دنیا بھر کو حیران کر دیتے ہیں۔کھیل سے محبت کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) بھی اس کی تصویر ٹوئٹر پر شائع کرنے سے خود کو نہیں روک سکی۔

آئی سی سی نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شائع کی جس میں ایک نوبیاہتا جوڑے کو عروسی لباس میں میں دکھایا گیا جبکہ عقب میں ایک ٹی وی اسکرین پر میچ چلتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ حسن تسلیم نامی اس شخص نے آئی سی سی کو ایک پوسٹ شائع کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ کرکٹ کے بہت بڑے شائق ہیں اور یہ تصویر ان کی شادی کی رات کی ہے جو گزشتہ ہفتے منعقد ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ روایت کے مطابق شادی ہونے کے بعد دلہن کو گھر لایا جاتا ہے، جہاں قریبی رشتے دار دلہن کا استقبال کرتے ہوئے چند رسومات کی ادائیگی کرتے ہیں۔

حسن تسلیم نے بتایا کہ امریکہ میں ہوئی اس شادی کے بعد جب وہ رات میں گھر پہنچے تو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی20 میچ چل رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ شمالی امریکہ میں عرصے سے مقیم ہیں اورکرکٹ کے جنون اور شوق کے سبب راتوں کو جاگ کر پاکستان کو کھیلتے ہوئے دیکھتے ہیں اور اپنی شادی کی رات بھی انہوں نے اس روایت کو برقرار رکھا اور شادی کی رات بھی میچ دیکھا۔ آئی سی سی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں امریکہ سے ایک پیغام ملا ہے اور ہمیں پتہ ہے کہ یہ ان کی کرکٹ سے ان کی محبت کا ثبوت ہے۔