ابو ظہبی: دبئی کے بعد ابوظہبی اور شارجہ میں بھی شاپنگ مالز کھولنے کی محدود اجازت دے دی گئی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث متحدہ عرب امارات میں سخت حفاظتی تدابیر میں نرمی کے بعد تجارتی سرگرمیوں کی مرحلہ وار بحالی کا آغاز بھی ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے تین بڑے شاپنگ مالز کھولے گئے ہیں تاہم انتظامیہ کو حفاظتی تدابیر کے تحت ہدایت دی گئی ہے کہ گنجائش سے 30 فیصد زیادہ کاہگوں کا استقبال نہ کیا جائے۔
تمام شاپنگ مالز کے دروازوں پر آنے والے گاہکوں کا معائنہ کیا جائے گا جبکہ سینیٹائزر، ماسک اور دستانے پہننے کی پابندی کی جائے گی۔دوسری طرف شارجہ میں شاپنگ مالز کو مرحلہ وار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔شارجہ حکومت نے تمام شاپنگ مالز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دکانوں میں کسی قسم کی آفر نہیں لگائی جاسکتی نیز فروخت ہونے والا سامان ناقابل واپسی ہوگا۔