Sunday, June 8, 2025
Homesliderشاستری پورم کے عوام رات میں فیکٹریوں کے پلاسٹک دھویں سے...

شاستری پورم کے عوام رات میں فیکٹریوں کے پلاسٹک دھویں سے پریشان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: شاستی پورم کے علاقے میں اویسی ہلز کے رہائشیوں نے ایک احتجاج کرتے ہوئے یہاں موجود تمام یونٹوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ رہائشیوں کا الزام ہے کہ فیکٹریوں نے اپنے دروازوں پر بظاہر قفل لگا دیا ہے لیکن اندر کام ہورہا ہے  جبکہ سب سے سنگین قدم تو یہ ہے کہ  ان یونٹوں میں  رات کے اوقات میں  پلاسٹک جلائے جارہے ہیں جس سے دھواں نکلتا ہے جو سانس میں تکلیف کی وجہ بن رہا ہے۔ شاستری پورم اویسی ہلز کی رہائشی ، زینت بیگم نے کہا ہم نے ان یونٹوں کے خلاف متعدد شکایات درج کیں اور ہوسکتا ہے کہ عہدیداروں نے دن کے اوقات میں معائنہ کیا ہوگا لیکن  کچھ یونٹ رات کے اوقات میں کام کر رہے ہیں اور پلاسٹک جلا رہے ہیں جو کہ یہاں کے عوام کے لئے سردرد بنا ہوا ہے۔یونٹوں میں رات کے اوقات میں جلائی جانے والی پلاسٹک سے جو دھواں خارج ہورہا ہے  وہ سانس بند کررہا ہے اور اس تکلیف کی وجہ سے نیندنہیں ہوپارہی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ وہ مرکزی داخلی دروازوں کو بند رکھتے ہوئے یونٹ کے عقبی حصے سے داخل ہوکر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بدبودار دھواں  پورے علاقےمیں  بھرجاتا ہے۔بد بو گندگی سے بھری ہوا کی وجہ سے بزرگ اور بچے ٹھیک سے سانس نہیں لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ یونٹس ہمارے رہنے کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ شاستری پورم کالونی اور اس کے آس پاس رہائشی علاقوں میں آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کو بند کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔

شاستی پورم کالونی کے رہائشی سید شوکت علی نے کہا جی ایچ ایم سی عہدیداروں نے کچھ یونٹوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ چھوٹی یونٹوں کو بندکرنا اور بڑے کو چھوڑنا قطعا درست نہیں ہے۔ جی ایچ ایم سی نے نوٹس دینے کے بعد 3 جون کو شاستی پورم کالونی میں 100 سے زائد غیر قانونی یونٹوں کو مہربند کردیا۔ تاہم  شاستی پورم کے اندراور کالونی کے قریب موجود کچھ یونٹ اب بھی سرگرم ہیں جو یہاں کے عوام کو سکون سے سانس بھی لینے نہیں دے رہے ہیں۔