Thursday, March 28, 2024
Homesliderشاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کی شوٹنگ کے دوران ویڈیو وائرل

شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کی شوٹنگ کے دوران ویڈیو وائرل

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی فلم ڈنکی کی شوٹنگ کے سلسلے میں لندن میں ہیں۔ حال ہی میں فلم کے سیٹ سے شاہ رخ خان کی ایک تصویر وائرل ہوئی ہے ۔ اب ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ شاہ رخ خان کو 14 جولائی کو ہدایت کار راجکمار ہیرانی کی فلم ڈنکی کی شوٹنگ کے لیے لندن جاتے ہوئے ایرپورٹ پر دیکھا گیا تھا۔ اس وقت شائقین شاہ رخ خان کی فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ دراصل وہ پچھلے چار سالوں سے کسی فلم میں نظر نہیں آئے ہیں۔

شوٹنگ سیٹ  سے ان کی کچھ جھلکیا ں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ہیں  ۔ اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ لمبے بالوں میں نظر آ رہے ہیں اور انہوں نے جینز اور شرٹ کے ساتھ سرخ رنگ کی جیکٹ پہن رکھی ہے۔ شاہ رخ خان تیزی سے گاڑی میں سوار ہو جاتے ہیں اور ان کے ارد گرد سڑک پر دوسرے لوگ موجود ہوتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو فلم ڈنکی کی شوٹنگ کے دوران لندن کی ہے۔ شاہ رخ خان کی اس ویڈیو پر شائقین ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

شاہ رخ خان کے کام اور آنے والی فلموں  کے بارے میں بات کریں تو سال 2023 میں ان کی تین فلمیں یکے بعد دیگرے ریلیز  ہونے جا رہی ہیں۔وہ سدھارتھ آنند کی فلم  پٹھان میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کے ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم 25 جنوری کو ریلیز ہوگی۔ وہ اگلی بار ایٹلی کے جوان میں نینتارا کے ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم 2 جون کو ریلیز ہوگی۔ وہ راجکمار ہیرانی کی فلم ڈنکی میں تاپسی پنو کے ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم 22 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔ بتا دیں کہ شاہ رخ خان آخری بار سال 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم زیرو میں نظر آئے تھے۔ یہ فلم باکس آفس پر ناکام  ثابت ہوئی تھی ۔