Tuesday, April 22, 2025
Homeتازہ ترین خبریںشبیر علی نے صحت کے شعبہ کو نظر انداز کرنے پر کے...

شبیر علی نے صحت کے شعبہ کو نظر انداز کرنے پر کے سی آر کو بنایا تنقید کا نشانہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : تلنگانہ اسٹیٹ لیجسلیٹیو کونسل کے سابق قائد اپوزیشن محمد علی شبیر نے چہارشنبہ کو ریاستی وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ پر ریاست میں شعبۂ صحت کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا۔شبیر علی نے ایک نیوز کلیپ شئیر کی،جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیلوفر اسپتال میں چار بچوں کو ایک ہی بیڈ پرسلانے پر مجبور کیا گیاتھا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ”یہ ہندوستان کی سب سے امیر ریاست کی حقیقت ہے۔اورمتعدی بیماریوں سے متاثر چار بچے ”ایک ہی بستر پر لیٹنے کے لئے مجبور ہیں۔

شبیر علی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ  اور ان کے فرزند کے ٹی آر کب اپنی فریبی دنیا سے باہر نکلیں گے۔اور جھوٹے دعوے کرنا کب چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ ”یہ حیران کن بات ہے کہ کے سی آر نے صحت کی صورتحال پر ایک بھی جائزہ اجلاس منعقد نہیں کیا،جبکہ ہزاروں افراد ڈینگو،ملیریا اور دیگر نتعدی بیماریوں سے متاثر ہیں۔

ایک اور ٹویٹ میں شبیر علی نے،مالی نظم و ضبط سے متعلق مشورے دینے پر وزیر اعلیٰ کا مذاق اڑایا۔انہوں نے کہا کہ کالیشورم اینٹ میں وی آئی پیز کے تحائف کے لئے ”1.66کروڑ روپئے ضائع کرنے کے بعد کے سی آر اب مالی نظم و ضبط کی بات کر رہے ہیں۔؟

کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ ”وزیر اعلیٰ کے سی آر اور ان کے اہل کے اہل کانہ کے شاہانہ طرز زندگی کے ل؛ئے لاکھوں کی عوامی رقم بے دردی سے خرچ کی گئی ہے۔شبیر علی کے سی آر سے مطالبہ کیا کہ وہ گزشتہ چند سالوں میں پرگتی بھون اور ان کے خاندانی دوروں پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات بتائیں۔