Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںشترو گھن سنہا اپنی موجودہ نشست سے ہی ،کانگریس کے ٹکٹ پر...

شترو گھن سنہا اپنی موجودہ نشست سے ہی ،کانگریس کے ٹکٹ پر لڑ سکتے ہیں الیکشن

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: بی جے پی کے باغی لیڈر شترو گھن سنہا سے متعلق یہ خبر ہے کہ وہ کانگریس کے ٹکٹ پر اپنی موجودہ نشست ’’پٹنہ صاحیب ‘‘ سے ہی لوک سبھا الیکشن لڑ سکتے ہیں۔
اداکار سے سیاست داں بنے شترو گھن سنہا نے بی جے پی اور وزیر آعظم نریندر مودی کے خلاف اپنے حملے تیز کر دئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق شترو گھن سنہا کو اس بار بی جے پی کی

طرف سے ٹکٹ ملنے کی اُمید نہیں ہے۔اور ایسی خبر ہے کہ شترو گھن سنہا کی جگہ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد پٹنہ صاحیب سے انتخاب لڑسکتے ہیں۔
شترو گھن سنہا نے ٹویٹ کیا’’سرجی،آپ کے مطابق 20 سے زیادہ پارٹیاں ’’مہا ملاوٹ ‘‘ہیں اور 40سے زیادہ پارٹیاں آپ حمایت کر رہی ہیں!لو گ اسے کیا کہیں گے ’’مہا گراوٹ۔۔؟پھر ایک دوسرے ٹویٹ میں شترو گھن سنہانے لکھا کہ’’عوام سے کئے گئے وعدے ابھی بھی
پو رے ہونے باقی ہیں۔