Wednesday, April 23, 2025
Homesliderشردول ٹھاکر اور کرس ووکس کو ٹسٹ درجہ بندی میں ترقی

شردول ٹھاکر اور کرس ووکس کو ٹسٹ درجہ بندی میں ترقی

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی۔ ہندوستانی آل راونڈر شردول ٹھاکر اورکرس ووکس نے آئی سی سی ٹسٹ کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ پیرکو اوول میں چوتھے ٹسٹ میں ہندوستان کی157 رنز سے کامیابی کے بعد فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بھی بولروں کی فہرست میں ایک مقام کی ترقی کی ہے۔ٹھاکر نے چوتھے ٹسٹ کی دونوں اننگز میں 57 اور 60 رنز بنائے۔ جڑواں نصف سنچریاں بناکر وہ بیٹسمینوں کی فہرست میں 59 درجے چھلانگ لگا کر 79 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ وہ میچ میں تین وکٹوں کے ساتھ بولروںکی درجہ بندی میں سات درجے کی ترقی کے ساتھ 49 ویں نمبر پرآگئے ہیں۔

ایک سال کے بعد انگلینڈ کی ٹسٹ ٹیم میں واپس آنے والے ووکس نے درجہ بندی میں بھی ترقی کی ہے۔ ٹسٹ کی دونوں اننگز میں 50 اور 18 کا اسکور کرتے ہوئے وہ بیٹسمینوں میں سات مقامات کی ترقی کرکے 87 ویں نمبر پر پہنچ گئے ۔ وہ اوول میں سات وکٹوں کے ساتھ بولروں میں تین درجے چھلانگ لگا کر 23 ویں نمبر پر آگئے۔ ووکس نے آل راونڈرز کی درجہ بندی میں دوبارہ داخل بھی ہوگئے ہیں وہ دو درجے چھلانگ لگا کر ساتویں نمبر پر ہیں۔بمرا بولروں کی درجہ بندی میں دسویں سے نویںمقام پر آگئے۔ بمرا نے اوول میں چار وکٹیں حاصل کیں ، خاص طور پر اولی پوپ اور جونی بیئرسٹو کو آوٹ کرتے ہوئے ٹسٹ کے آخری دن انگلینڈ کے نشانہ کے تعاقب کی کمر توڑ دی۔

بمراہ نے اب سیریز میں18 وکٹیں حاصل کی ہیں جو انگلینڈ کے فاسٹ بولر اولی رابنسن سے صرف تین وکٹیں پیچھے ہیں ۔ رابنسن درجہ بندی میں تین مقامات کی ترقی کے بعد 33 ویں نمبر پرآگئے ہیں۔روہت شرما جنہیں دوسری اننگز میں میچ جیتنے والی 127 رنز کی وجہ سے اوول میں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا ، پانچویں نمبر پر موجود ہیں لیکن انہوں نے بیٹسمینوں کی درجہ بندی میں ویراٹ کوہلی پر برتری کو سات سے بڑھا کر30 نشانات کردیا ہے۔ 813 درجہ بندی کے نشانات کے ذریعہ روہت شرما نے ٹسٹ درجہ بندی میں اپنے بہترین مقام اور درجہ بندی کے نشانات حاصل کئے ہیں۔انگلینڈ کے اولی پوپ کی 82 رنزکی پہلی اننگز نے انہیں بیٹسمینوںکی درجہ بندی میں نو مقامات کی ترقی سے 49 ویں مقام پر پہنچا دیا ہے۔

 بولروں کی درجہ بندی میں میں جیمز اینڈرسن دو مقامات کے نقصان کے بعد ساتویں نمبر پرآگئے ہیں۔روی چندرن اشون بولروں کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر ہیں لیکن اشون جو ابھی انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں مقابلہ نہیں کھیل پائے ہیں جس کی وجہ سے وہ آل راونڈرز کی درجہ بندی میں چوتھے سے پانچویں نمبر پرآ گئے ہیں۔یاد رہے کہ انگلینڈ اورہندوستان کے درمیان پانچواں ٹسٹ 10 ستمبر سے مانچسٹرکے اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ گراونڈ میں ہوگا جبکہ ہندستان پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز میں 2-1 سے آگے ہے۔