Wednesday, April 23, 2025
Homesliderشمالی کوریا کے سب سے بڑے میزائل کا کامیاب تجربہ ، امریکی...

شمالی کوریا کے سب سے بڑے میزائل کا کامیاب تجربہ ، امریکی پابندیوں میں اضافہ

- Advertisement -
- Advertisement -

سیول ۔ شمالی کوریا نے اپنے اب تک کے سب سے بڑے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم ) کے تجربے کی تصدیق کی ہے، جس کا حکم اس کے رہنما کم جونگ ان نے دیا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ شمالی کوریا امریکہ کے ساتھ دیرینہ تنازعہ کی تیاری کے لیے اپنی جوہری صلاحیت کو بڑھا رہا ہے۔اس لانچ کی تصدیق شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے جمعہ کو ایک خبر میں کی ہے۔ ایک دن پہلے، جنوبی کوریا اور جاپان نے کہا تھا کہ شمالی کوریا نے 2017 کے بعد اپنے پہلے طویل فاصلے کے ٹسٹ میں دارالحکومت پیونگ یانگ کے قریب ایک ایرپورٹ سے آئی سی بی ایم لانچ کیا۔
ماہرین نے  کہا ہے کہ شمالی کوریا اپنے ہتھیاروں کو جدید بنانے کے لیے تیزی سے کارروائی کر رہا ہے اور امریکہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ جوہری تخفیف کے تعطل کے مذاکرات کے دوران رعایتوں کے لیے دباؤ ڈالے۔شمالی کوریا کی سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی  نے اطلاع دی ہے کہ میزائل زیادہ سے زیادہ بلندی پر پہنچ گیا اور شمالی کوریا اور جاپان کے درمیان سمندر میں گرنے سے پہلے 67 منٹ میں 1,090 کلومیٹر کا سفر کیا۔ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ ٹسٹ نے مطلوبہ تکنیکی مقاصد کو پورا کیا اور ثابت کیا کہ آئی سی بی ایم سسٹم کو جنگی حالات میں فوری طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
جنوبی کوریا اور جاپانی فوجوں نے بھی اسی طرح کے لانچ کی تفصیلات بتائیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ یہ میزائل 15,000 کلومیٹر (9,320 میل) تک کے اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے اگر ایک ٹن سے کم وزنی وار ہیڈ کے ساتھ عام رفتار پر فائر کیا جائے۔کے سی این اے نے میزائل کے لانچ کی کچھ تصاویر بھی شیئر کیں۔ تصاویر میں ملک کے رہنما کم جونگ ان مسکراتے ہوئے تالیاں بجاتے نظر آ رہے ہیں۔ایجنسی نے کم کے حوالے سے کہا کہ ان کا نیا ہتھیار شمالی کوریا کی جوہری طاقتوں کے بارے میں دنیا کو واضح پیغام دے گا۔ اس نے (کم) اپنی فوج کو ایک بے مثال اور تکنیکی طور پر ترقی یافتہ فوج بنانے کا عزم کیا جو کسی بھی فوجی خطرے سے خوفزدہ نہیں ہو گی اور امریکی سامراج کے ساتھ دیرینہ تصادم کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو تیار کر لیا۔
جنوبی کوریا کی فوج نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کا جواب پانی، زمین اور ہوا سے اپنے میزائلوں کا تجربہ کر کے دیا ہے۔جنوبی کوریا نے یہ بھی کہا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل ٹسٹ سنٹر اور اس کا کمانڈ اینڈ فیسلٹی سنٹر درست ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔امریکی وزارت دفاع کے ایک بیان کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن نے جنوبی کوریا اور جاپان میں اپنے ہم منصبوں کو فون کرکے شمالی کوریا کی میزائل سرگرمیوں کے خلاف جوابی کارروائی پر تبادلہ خیال کیا اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا عزم کیا۔
جاپان کے وزیر خارجہ یوشیماسا ہایاشی نے کہا کہ انہوں نے جنوبی کوریا کے ہم منصب چنگ یو یونگ سے فون پر بات کی اور دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا کے خطرے کے خلاف دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے اور پیانگ یانگ کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کارروائی پر زور دیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکہ نے شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کے لیے حساس مواد فراہم کرنے پر روس اور شمالی کوریا میں پانچ اداروں اور لوگوں کے خلاف نئی پابندیاں بھی لگائی ہیں۔