حیدرآباد ۔ ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کو اغوا کر کے اس سے زبردستی طلاق لے لی ، اکہ وہ اپنے آشنا کے ساتھ رہ سکے۔ پولیس حکام نے متاثرہ کو بچایا اور حفصہ سلطانہ بیگم اس کے آشنا آصف کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے بموجب مولا علی میں آر ٹی سی کالونی کی رہائشی 24 سالہ حفصہ سلطانہ بیگم اور 31 سالہ شیخ واجد کی 2012 میں شادی ہوئی اور ان کے دو بچے ہیں ، لیکن حفصہ آصف کے ساتھ تعلقات میں تھی ، جس سے وہ سوشل میڈیا پر ملی۔ آصف جو کہ مشیر آباد کے علاقے سے ہے ، ایک کیٹر کا کام کرتا ہے۔ اس نے پہلے ہی دو مرتبہ شادی کی ہے ، اور اس کے بچے بھی ہیں۔
حفصہ گزشتہ سال اپریل میں آصف کے ساتھ بھاگ گئی تھی لیکن واجد کے ملکاجگیری پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروانے کے بعد جس نے اس کی کونسلنگ کی اور اسے اپنے شوہر کے پاس واپس لایا۔ کچھ دنوں کے بعد وہ اپنے دو بچوں کے ساتھ ایک بار پھر آصف کے گھر اس کے ساتھ رہنے گئی لیکن حفصہ کے والدین کی مدد سے واجد نے اسے اور بچوں کو دوبارہ واپس بلوالیا ۔ حفصہ جو واجد کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی تھی اور طلاق چاہتی تھی لیکن اس کا شوہر راضی نہیں ہوا چنانچہ اس نے واجد سے بحث کے بعد اغوا کا منصوبہ بنایا۔ حفصہ کے آشنا آصف اور چار دیگر دوستوں نے واجد کو اغوا کرنے میں اس کی مدد کی۔
آصف اپنے دوستوں کے ساتھ دو دو پہیوں کی گاڑی پر واجد کے کام کی جگہ گیا اور اسے اغوا کر لیا۔ انہوں نے مبینہ طور پر اس کی پٹائی کی تاکہ اسے زبردستی طلاق پر راضی کرلیا جائے۔ پولیس نے مزید کہا ہے کہ طلاق مذہبی افراد کی موجودگی میں دی گئی۔ بعد ازاں واجد اپنے رشتہ داروں کی مدد سے مارکیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروانے میں کامیاب ہو گیا۔ انہوں نے حفصہ بیگم ، آصف اور دو دیگر افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دو دیگر ملزمان کو پکڑنے کے لیے تلاش جاری ہے۔