Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںشوہر کی موت کے چھ سال بعد حیدرآباد کی خاتون کو 53لاکھ...

شوہر کی موت کے چھ سال بعد حیدرآباد کی خاتون کو 53لاکھ روپئے معاوضہ ملا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: سڑک حادثے میں اپنے شوہر کو کھونے کے6 سال کے بعد ہفتہ کے روز ایک خاتون کو لوک عدالت سے 53لاکھ روپئے معاوضہ حاصل ہوا۔کے  اوما اور ان کی بیٹی اپنے شوہر کی موت کے بعد بے یارو مددگار تھے۔2013میں نلگنڈہ ضلع کے ڈنڈی میں ایک مال بردار گاڑی نے پیشہ سے کانسٹیبل کو ٹکر ماردی اور اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی۔

چھ سال بعد،اس نے انشورنس کمپنی سے قانون لڑائی جیت لی اور انشورنس کمپنی نے بھاری رقم یعنی 53لاکھ روپئے ادا کیا۔سول کورٹ کی چیف جسٹس اور ڈسٹرکٹ لیگل سروسزاتھاریٹی کی چئیرمین سی سوما لتا نے 53لاکھ روپئے کایہ چیک اوما کے حوالے کیا۔جسے پا کر مہلوک کانسٹیبل کی اہلیہ اوما کے چہرے پر خوشی چھلکنے لگی۔

ریاست بھر میں منعقدہ تلنگانہ اسٹیٹ لیگل سروسز اتھاریٹی کی بڑے پیمانے پر لوک عدالتوں کے جواز کے لئے عمل در آمد کیا گیا۔شہر کی سول کورٹ میں،سما لتا،انور ان کے ججوں اور افسران کی ٹیم نے،اسی طرح کے متاثرہ،متعدد خاندانوں کو 35 کروڑ روپئے کی رقم تقسیم کی۔

سٹی سول کورٹ میں سپرنٹنڈنٹ ایم وینو گوپال نے ٹی او ایل کو بتایا کہ ”ہفتے کے روز585 حادثات کے 718مقدمات نمٹائے گئے۔