Monday, June 9, 2025
Homesliderشوہر کے گھر میں بیت الخلاء  نہ ہونے پر دلہن نے خود...

شوہر کے گھر میں بیت الخلاء  نہ ہونے پر دلہن نے خود کشی کرلی

- Advertisement -
- Advertisement -

کڈلور۔ ہندوستان کی جنوبی ریاست تامل ناڈو کے شہر  کڈلور ضلع میں ایک خاتون نے شادی کے ایک ماہ بعد خودکشی کرلی اور اس کی ماں نے پولیس کو بتایا کہ وہ پریشان تھی کہ اس کے شوہر کے گھر میں بیت الخلا نہیں ہے ۔پولیس نے بتایا کہ کے رامیا27سالہ جوکہ ایک پوسٹ گریجویٹ اور ایک خانگی  دواخانہ  میں فارماسسٹ ہیں اس  نے دو سال کی محبت کے بعد 6 اپریل کو کارتھیکیان سے شادی کی۔وہ ایک ہفتے کے بعد ایک رسم کے تحت اپنے والدین کے گھر واپس آئی تھی۔ اس کے بعد اس نے اپنے شوہر سے کہا کہ وہ بیت الخلا بنانے کے بعد ہی اپنے گھر واپس آئے گی۔ پولیس نے اس کی ماں کے حوالے سے یہ تفصیلات  فراہم کی ہیں ۔

پولیس اس بات کی بھی تحقیقات کررہی ہے کہ آیا والد سے دوری خود کشی کا سبب بن سکتا ہے۔کارتیکیان نے بیت الخلا کا کام شروع کر دیا تھا لیکن 6 مئی کو رامیا کی ماں کام سے واپس آئی اور اپنی ساڑھی کے ساتھ بیٹی  کو لٹکا ہوا اور سانس لینے میں دشواری کا شکار پایا۔رامیا کو کڈالور کے سرکاری دواخانہ منتقل  کیا  گیا، جہاں اس کا دو دن تک علاج کیا گیا اس سے پہلے کہ اسے جپمر پڈوچیری منتقل کیا گیا۔ وہ پیر کو جپمر میں انتقال کرگئیں۔

مقامی پولیس انسپکٹر کویتا نے کہا کہ خاتون نے کوئی خودکشی نوٹ نہیں چھوڑا لیکن اس کی ماں نے شکایت میں کہا کہ رامیا اپنے شوہر کے گھر میں بیت الخلا نہ ہونے سے ناخوش تھی۔پولیس اس بات کی بھی تحقیقات کررہی ہے کہ آیا اس کے والد سے علیحدگی اس کی کارروائی کی وجہ ہو سکتی ہے۔رامیا کے والد نے اس کی شادی کو منظور نہیں کیا ۔ وہ شادی میں شریک نہیں ہوئے حالانکہ دونوں خاندانوں نے اپنی آشیرواد دی تھی اور جشن منایا تھا۔