Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگشکیب الحسن کی سٹہ باز سے چاٹ ، آئی سی سی نے...

شکیب الحسن کی سٹہ باز سے چاٹ ، آئی سی سی نے منظرعام پرپیش کردی

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سٹہ بازوں کی جانب سے رابطے کی اطلاع فراہم نہ کرنے پر بنگلہ دیشی سوپر اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن پر دو سال کی پابندی عائد کردی اور شکیب کی سٹہ بازوں سے گفتگو کی چند باتیں منظر عام پر آگئی ہیں۔ شکیب الحسن سے مبینہ طور پر دیپک اگروال نے رابطہ کیا تھا تاکہ وہ ٹیم کی اندرونی معلومات خصوصاً میچ کے احوال کے بارے میں کچھ جان سکے۔

دیپک نے شکیب سے پہلی مرتبہ نومبر 2017 میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران رابطہ کیا تھا جہاں وہ ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی نمائندگی کر رہے تھے۔ آل راوؤنڈر کے ایک قریبی دوست نے ان کا نمبر دیپک کو دیا تھا اور دیپک نے اس نامعلوم شخص سے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شریک دیگرکھلاڑیوں کے نام اور نمبر بھی مانگے تھے۔ پھر دوسری مرتبہ جنوری 2018 میں بنگلہ دیش میں سہ ملکی سیریز کے دوران رابطہ کیا گیا جس میں سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں بھی شریک تھیں۔

جنوری کی 19 کو کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو شکست دی تھی اوراس میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ شکیب کو ہی ملا تھا جس کی مبارکباد دینے کے لیے دیپک اگروال نے انہیں ایک پیغام بھیجا اور اس کے بعد ایک اور متنازعہ میسج بھیجا جس نے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ چوکنا کردیا۔ اس پیغام میں کہا گیا تھا کہ کیا ہم اس پرکام کر سکتے ہیں یا میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) تک انتظار کروں۔

اس پیغام میں کام سے مراد اندرونی معلومات تھیں جو شکیب نے مذکورہ سٹہ باز کو فراہم کرنی تھیں لیکن سٹہ باز کی جانب سے اس رابطے کے بارے میں آل راؤنڈر نے اینٹی کرپشن یونٹ یا اپنے بورڈ و ٹیم میں متعلقہ حکام کو آگاہ نہیں کیا۔ اس معاملے کی سنگینی کا اینٹی کرپشن یونٹ کو یقین اس وقت ہوا جب 4 دن بعد اگروال نے شکیب کو ایک اور پیغام بھیجا کہ بھائی اس سیریز کے بارے میں کوئی بات؟ لیکن اس مرتبہ بھی بنگلہ دیش کے موجودہ ٹی20 کپتان نے متعلقہ حکام کو اندھیرے میں رکھا۔

اسی سال اپریل میں انڈین پریمیئر لیگ میں سن رائزرز حیدر آباد کی نمائندگی کرنے والے شکیب نے کنگز الیون کے خلاف میچ کے دن دیپک اگروال کو پیغام آیاکہ وہ ان سے ملنا چاہتے ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شکیب کو دیپک سے ایک واٹس ایپ میسج ملا جس میں پوچھا گیا کہ کیا ایک مخصوص کھلاڑی آج کے میچ میں کھیلے گا۔ مطلب اندرونی معلومات مانگی گئی تھیں۔

سٹہ باز نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے بٹ کوائن، ڈالر اکاؤنٹ کے بارے میں بات کی اور شکیب سے ان کے ڈالر اکاؤنٹ کی تفصیلات طلب کیں اور اسی گفتگو کے دوران شکیب نے دیپک سے کہا کہ وہ ان سے پہلے ملنا چاہتے ہیں۔شکیب نے کھیل کی عالمی گورننگ باڈی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے تسلیم کیا کہ انہوں نے 26 اپریل کو موصول ہونے والے کئی واٹس ایپ پیغامات کو ڈیلیٹ کردیا تھا کیونکہ اس وقت انہیں پہلی مرتبہ اس حوالے سے شدید تحفظات لاحق ہوئے تھے، البتہ اس موقع پر بھی انہوں نے آئی سی سی کو آگاہ نہیں کیا ۔

 آئی سی سی کے مطابق شکیب نے تسلیم کیا کہ دیپک اگروال سے گفتگو کے بعد انہیں وہ شخص تھوڑاگڑبڑ لگا اور انہیں یہ محسوس ہونے لگا کہ یہ شخص سٹہ باز ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال جنوری اور دسمبر میں اینٹی کرپشن یونٹ کے عہدیداروں نے شکیب سے انٹرویو کیے تھے اور انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو تسلیم کیا تھا۔