Wednesday, April 23, 2025
Homesliderشہداءکے کارناموں کو اسکولی نصاب میں شامل کیا جائے : نائیڈو

شہداءکے کارناموں کو اسکولی نصاب میں شامل کیا جائے : نائیڈو

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ہندوستان کے  نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے شہداءسردار بھگت سنگھ ، شیو رام راج گورو اور سکھدیو تھاپر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی حیات اور ان کے کارناموں کو اسکولی نصاب میں شامل کیا جانا چاہئے ۔ نائیڈو نے شہدا کی برسی پر سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ شہیدوں کی حب الوطنی اور دلیری صدیوں تک آئندہ نسلوں کو تحریک دیتی رہے گی۔ فیس بک پر لکھے گئے ایک مضمون میں کہا کہ ان عظیم شخصیات کی مثالی حیات سے تعارف کروانا چاہئے ۔

 جب ہم ان عظیم شہداءکی مثالی زندگی کو یاد کرتے ہیں تو مجاہدین آزادی کے خوابوں کا ہندوستان بنانے کے لئے مشترکہ کوشش کرنی چاہئے ۔نائب صدر نے کہا مجاہد ین آزادی نے تو اپنا کردارادا کردیا ہے اوراب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم حب الوطنی کی ان کی میراث کو عقیدت کے ساتھ سنبھال کر رکھیں اور ملک کی ترقی کے لئے ہر ممکن حد تک کوشش کریں۔ ریاستی حکومتوں سے میری درخواست ہے کہ وہ ہمارے مجاہدین آزادی کے کارناموں کواسکول کی کتابوں میں شامل کریں۔

اس سے قبل انہوں نے ٹویٹر پر کہا آج شہید بھگت سنگھ ، سکھدیو اور راج گورو کی برسی کے موقع پر ملک کی ان عظیم شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ہماری آزادی آپ کی عظیم قربانی کی مقدس میراث ہے ۔ نائیڈو نے اپنے مضمون میں کہا کہ بھگت سنگھ پھانسی کے دن درمیان میں تھے ، راج گورو ان کے دائیں اور سکھدیو ان کی بائیں طرف تھے ۔

 وہ پھانسی کے پھندے پر پہنچے تو وہاں کھڑامجسٹریٹ بھی یہ دیکھ کر حیران تھا کہ ان تینوں کے چہرے پر ڈر کا کوئی نام و نشان نہیں ہے ، کوئی شکن نہیں ۔ تب بھگت سنگھ نے خود ہی مجسٹریٹ سے کہا ، مجسٹریٹ صاحب آپ خوش قسمت والے ہیں کہ آپ کو یہ دیکھنے کا موقع ملا کہ ہندوستانی انقلابی اپنے اصولوں کے لئے کیسے ہنستے ہنستے موت کو گلے لگاتے ہیں ۔