حیدرآباد: شہر حیدرآباد اور تلنگانہ کے بیشتر علاقوں میں آج بارش ہوئی۔ملکاجگری،سکندرآباد،
جی ایچ ایم سی کے عہدیدار محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کے انتباہ کے بعد چوکس ہوگئے۔اضلاع سے موصولہ اطلاعات میں کہا گیا کہ بعض اضلاع میں بارش ہوئی جہاں زرعی سرگرمیاں جاری ہیں۔کسان بارش کی وجہ سے خوش ہیں اور بیشتر پروجیکٹس میں پانی کا بہاو دیکھاجارہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شمالی ساحلی اے پی،یانم اور رائل سیما میں بارش کا امکان ہے۔اس بلیٹن میں کہا گیا کہ تلنگانہ،ساحلی اے پی،یانم اور رائل سیما میں آئندہ 5دنوں کے دوران بارش ہوگی۔جنوب مغرب مانسون تلنگانہ،ساحلی اے پی اور رائل سیما میں معمول کے مطابق رہا۔