Thursday, April 24, 2025
Homesliderشہر حیدرآباد کے عثمانیہ اسپتال کی قدیم عمارت مقفل کردی گئی

شہر حیدرآباد کے عثمانیہ اسپتال کی قدیم عمارت مقفل کردی گئی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کی قدیم ثقافتی ورثہ کی حامل عمارت آج مقفل کردی گئی۔ڈائرکٹر صحت عامہ نے قبل ازیں ایک سرکیولر سپرنٹنڈنٹ کے نام جاری کرتے ہوئے ان سے خواہش کی تھی کہ وہ مریضوں کو منتقل کرنے کے بعد قدیم عمارت کو مقفل کردیں اورآج یہ قدیم عمارت مقفل کردی گئی۔

واضح رہے کہ یہ عثمانیہ اسپتال حکومت کی جانب سے چلایا جانے والے بڑے اسپتالوں میں سے ایک ہے اور یہ عمارت اپنے میں تاریخ رکھتی ہے۔1168بستروں والے اس مشہور اسپتال کی قدیم عمارت سابق ریاست حیدرآباد کے آخری فرمانروا نواب میر عثمان علی خان نے تعمیر کروائی تھی اور اس کو 1910میں عوام کے لئے کھولاگیا تھا۔اسپتال کی قدیم عمارت حال ہی میں سرخیوں میں رہی کیونکہ شہر حیدرآباد میں ہوئی بارش کے بعد سیوریج اور بارش کا پانی عمارت کے اندر وارڈس میں داخل ہوگیا تھا جس کے اگلے دن تمام مریضوں کو پہلی منزل منتقل کیاگیا تھا۔سمجھاجاتا ہے کہ حکومت اس قدیم عمارت کومنہدم کرتے ہوئے اس کی جگہ نئی عمارت تعمیرکرنا چاہتی ہے۔