Monday, April 21, 2025
Homesliderشہر میں ایک مرتبہ پھر سیلابی بارش ، جی ایچ ایم سی...

شہر میں ایک مرتبہ پھر سیلابی بارش ، جی ایچ ایم سی  کی ٹیمیں چوکنا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ دونوں شہروں میں رات بھر موسلا دھار بارش ریکارڈ کرنے کے بعد  گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے بارش سے متعلق شکایات کو دور کرنے کے لیے اپنی  مانسون ٹیموں اور ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ڈی آر ایف) کی ٹیموں کوسرگرم کردیا ہے ۔ ٹیمیں چوبیس گھنٹے کام میں مصروف ہیں تاکہ پانی میں ڈوبے علاقوں میں حالات کو معمول پر لایا جاسکے۔ عہدیداروں نے کہا ہے کہ پانی کے بہاؤ  کے راستوں کو صاف کیا گیا ، نکاسی آب کے بہاؤ سے متعلق مسائل ، الجھی ہوئی تاروں اور درختوں اور شاخوں کو صاف کیا  گیا ہے ۔ سری لنگم پلی کے کچھ حصے ، امیرپیٹ میں میتھری وانم ، راج بھون روڈ اور کاپرا میں میرپیٹ ایچ بی کالونی کے  کچھ ایسے علاقے تھے جہاں مانسون ٹیموں نے پانی جمع ہونے کو صاف کیا۔

یاد رہے کہ جمعرات کی رات شہر کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ ڈاکٹر ایم سی آر ایچ آر ڈی آئی ٹی کیمپس کے آس پاس کے علاقے میں سب سے زیادہ بارش 101 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی  اس کے بعد کوکٹ پلی میں 98.3 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کئی دوسرے علاقوں بشمول سری لنگم پلی ، سورو نگر ، خیریت آباد ، قطب اللہ پور اور بالا نگر میں بھی 90 ملی میٹر تک بارش ہوئی۔ مسلسل بارش نے کئی علاقوں میں پانی بھرنے اور سیلاب کی سی صورت حال پیدا کردی ۔ بارش کے باعث شہر کا درجہ حرارت بھی گر گیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے ذریعہ ریکارڈ کیا جانے والا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24.4 ڈگری سیلسیس تھا جو کہ معمول سے کم از کم 6 ڈگری کم ہے۔گزشتہ رات کی بارش نے عوام میں سیلاب کا خوف پیدا کردیا ہے ۔