Sunday, June 8, 2025
Homesliderشہر میں میووں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

شہر میں میووں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔جیسے ہر دوا کا ذیلی اثر (سائیڈ ایفکیٹ)ہوتا ہے ویسے ہی کورونا کے اس وبائی مرض کورونا کا بھی ذیلی اثر دیکھنے کو مل رہاہے کہ اس مرتبہ موسم گرما میں میووں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھورہی ہیں۔وٹامن سے بھرپور مختلف پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ، لوگوں میں ان کو خریدنے کے لئے بہت زیادہ دلچسپی  ہے کیونکہ ڈاکٹروں نے قوت مدافعت بڑھانے کے لئے پھلوں کی استعمال کی  تجویز دی ہے۔

 عام آدمی کو پھل خریدنے کے ل ہر ہفتہ 500 سے ایک ہزار روپے خرچ کرنا پڑتا ہے تاکہ وہ افراد خاندان کو تغذیہ بخش غذافراہم کرسکے۔ موسم گرما میں مانگ کے سبب پھلوں کی قیمت بہت زیادہ ہوگی ہے لیکن اس موسم گرما میں  کوویڈ کی وجہ سے پھلوں کی قیمتیں خطرناک حد تک بڑھ گئی ہیں۔ قوت مدافعت  کی بڑھتی ہوئی طلب کو بہتر بنانے کے لئے سب  ہی پھل خریدنے کے خواہاں ہیں ، خاص طور پر کھٹے پھلوں جیسے موسمبی ، سنترہ ، انار ، کیوی ، پپیتا ، امرود ، انگور اور سیب کے میں عوام کی دلچسپی کافی بڑھی ہے ۔ آدھا درجن سنترے خریدنے کے لئے 100 روپے خرچ کرنے پڑتے ہیں حالانکہ  دو ماہ قبل ایک سنترہ 10 روپے میں فروخت ہوا  تھا ۔ فی کس  انار 50 روپے میں فروخت ہوتا ہے ، جبکہ ہر کیوی کا پھل 30 سے ​​40 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

 پپیتا 60 سے 80 روپے فی کلو فروخت ہوتا ہے ، جب کہ امرود 60 سے 70 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔ دریں اثنا  انگور 100-120 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔ بازار میں ابھی  داخل ہونے والا کالا جامون اب ایک کلو 150-200 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ چند دن قبل تک جو آم 100- 120 روپے فی کلو تک فروخت ہورہے تھے تاہم  وہ اب سستے ہوگئے ہیں۔ ایک کلو آم 60-80 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ لوگوں کے لئے تربوز سستا پھل  ہے  کیونکہ وہ 20-30 روپے فی کلو فروخت ہورہے ہیں۔ اس مطالبے کی مناسبت سے  دوسرے اضلاع اور ریاستوں اور بیرون ملک سے بھی گڈیااننارم مارکٹ  میں پھلوں کی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ سنترہ، موسبمی ، آم ، کیوی ، سیب درآمد کیا جارہا ہے۔فروٹ منڈی نے پچھلے ہفتے 1.50 لاکھ روپے کے پھل درآمد کیے تھے۔ بیرون ملک سے درآمد شدہ پھلوں کو خریدنے کے لئے دوسری ریاستوں کے تاجر ایک دوسرے سے  مسابقت کر رہے ہیں۔ ایک ٹینڈر ناریل اب 50 روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ اس کی فروخت قیمت کچھ دن پہلے 30- 35 روپے تھی۔ اگر کوئی کیرالہ کا ناریل خریدنا چاہتا ہے تو  60 روپے ادا کرنا ہوگا۔ تاجروں نے اشارہ دیا ہے کہ ممکنہ طور پر اس مہینے کے آخر تک پھلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوجائے گا اور ایک ٹینڈر ناریل خریدنے کے لئے 70-80 روپے خرچ کرنا پڑے  گا۔