Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگشہر کی مشہور نمائش کا 2جنوری سے ہوگا آغاز،تیاری جاری

شہر کی مشہور نمائش کا 2جنوری سے ہوگا آغاز،تیاری جاری

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: کمشنر آف پولیس انجنی کمار نے اتوار کو کہا کہ شہر کی مشہور نمائش تلنگانہ ثقافت اور ورثے کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر سے کنیا کماری تک کسی بھی قسم کی مصنوعات شہر کی نمائش میں پائی جاتی ہیں۔انجنی کمار نے میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش 2جنوری 2020سے شروع ہوگی اور 45دن تک جاری رہے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نمائش گراؤنڈ میں کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے نمائش سوسائٹی نے بھی کچھ اقدامات کئے ہیں۔ آگ سے بچاؤ کے لئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے نمائش میں ڈیڑھ لاکھ لیٹر پانی ذخیرہ کرنے کے لئے متعلقہ عہدیداروں کا اجلاس بھی طلب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 25دسمبر سے نمائش گراؤنڈ میں سیکیوریٹی کو مزید سخت کر دیا جائے گا اور وہ کسی نا خوشگوار وقعے سے بچنے کے لئے 24گھنٹے نگرانی کریں گے۔